• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’میرا کیریکٹر خراب ہے میڈم‘

شائع June 19, 2017 اپ ڈیٹ June 20, 2017
فلم کے مختصر ٹریلرز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں—اسکرین شاٹ
فلم کے مختصر ٹریلرز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کے دو منی ٹریلرز (مختصر ٹریلرز) ریلیز کیے گئے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

پہلے منی ٹریلر میں شاہ رخ خان انوشکا شرما سے دلچسپ انداز میں اپنا تعارف کرواتے نظر آئے، جہاں انہوں نے کہا ’میرا کیریکٹر خراب ہے میڈم‘، ’میں چیپ ہوں‘۔

تاہم انوشکا شرما ان کی باتوں کا یقین نہیں کرتی اور کہتی ہیں ’مجھے ڈرانے کے لیے یہ سب باتیں کررہے ہو‘۔

دوسرے مختصر ٹریلر میں انوشکا شرما، شاہ رخ خان کو انڈیمنٹی بونڈ کا قانونی معاہدہ پکڑاتے ہوئے دلچسپ انداز میں کہتی ہیں، ’میں نے ایل ایل بی کر رکھی ہے، اس لیے میں قانونی اور فیملی بزنس کے معاملات اچھے طریقے سے جانتی ہوں‘۔

مختصر ترین دورانیے کے ٹریلر میں انوشکا شرما کے ڈائیلاگز پر شاہ رخ خان کے چہرے کے تاثرات بہت دلچسپ تھے، کیوں کہ شاید انہیں توقع نہیں تھی کہ انوشکا اتنی تیز نکلیں گی۔

واضح رہے کہ ہدایت کار امتیاز علی کی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ ایک رومانوی سفر پر بنائی گئی ہے، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کی پہلی جھلک جاری

فلم کی شوٹنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جب کہ امکان ہے کہ فلم کو رواں برس اگست تک ریلیز کیا جائے گا۔

’جب ہیری میٹ سیجل‘ فلم امتیاز علی کی جانب سے 2008 میں شاہد کپور اور کرینہ کپور کے ساتھ بنائی گئی فلم’جب وی میٹ‘ اور رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی تماشہ سمیت دیگر فلموں کی طرح سیاحت و تفریح اور رومانس پر مبنی ہے۔

فلم کی پہلی جھلک رواں ماہ کے آغاز میں جاری کی گئی تھی، جب کہ کچھ دن قبل ہی شاہ رخ خان نے انکشاف کیا تھا کہ اس فلم کے لیے وہ ہدایت کار کی پہلی ترجیح نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کا پہلا انتخاب شاہ رخ نہیں تھے

ان کے مطابق امتیاز علی اس فلم کے لیے رنبیر کپور کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے، مگر وہ اپنی فلم ’جگا جاسوس‘ میں مصروف تھے، اس لیے ان کو کاسٹ کیا گیا۔

شاہ رخ خان نے پہلے پہل فلم کا اسکرپٹ پڑھنے کے بعد اسے مسترد کیا تھا، لیکن بعد ازاں وہ فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہوگئے۔

فلم کو 4 اگست تک سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024