موت کے فوری بعد کیا ہوتا ہے؟
موت ہم سب کے لیے ایک معمہ ہے جس کا اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا مگر سائنسدان اس کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور ایک امریکی ڈاکٹر اس حوالے سے بیشتر افراد سے زیادہ جاننا کا دعویٰ کرتے ہیں۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر بی جے ملر قریب المرگ مریضوں کی دیکھ بھال کا کام کرتے رہے ہیں اور وہ انہوں نے بتایا کہ ہے ان کے خیال میں مرنے کے فوری بعد انسانی جسم کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : موت سے قبل لوگوں کو کیا نظر آتا ہے؟
انہوں نے بتایا ' میں مریضوں کی موت کے وقت ان کے ساتھ تھا، جسم سے روح اسی وقت نکلی ہوتی ہے اور وقت ٹھہرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
ڈاکٹر ملر کو خود بھی موت کے منہ میں جانے کا تجربہ ہوچکا ہے جب ایک حادثے کے نتیجے میں وہ جسمانی طور پر معذور ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ موت کے وقت جب وقت ٹھہر سا جاتا ہے، اس کے بعد کیا ہوتا ہے وہ ان کے لیے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا ' میرے زخموں نے مجھے یہ سمجھنے میں مدد دی کہ بہت زیادہ جاننے کی ضرورت نہیں، مجھے ہر چیز پر کنٹرول کی ضرورت نہیں، مجھے جوابات کی ضرورت نہیں'۔
انکے بقول ' میں اپنے مریضوں کے ارگرد ہوتا ہوں، قریب المرگ افراد اپنے گھر والوں سے بات کررہے ہوتے ہیں اور کچھ افراد اس کے درمیان مر جاتے ہیں اور یہ سب ہمواری سے ہوتا ہے، یہ واقعی انتہائی حیران کن ہوتا ہے، یعنی ایک لمحہ پہلے وہ یہاں ہوتے ہیں اور اگلے لمحے چلے جاتے ہیں، یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جس کو سمجھ پانا کافی مشکل ہوتا ہے'۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب انسان کی موت تو ہوجاتی ہے ، یعنی ایک فرد چلا جاتا ہے مگر زندگی چلتی جاتی ہے۔
برسوں تک قریب المرگ افراد کی نگہداشت کرنے کے بعد اب یہ امریکی ڈاکٹر موت اور جسم میں آنے والی تبدیلی کے دوران مختصر لمحات کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا ' یہ انتہائی گہرے اور دنگ کردینے والے لمحات ہوتے ہیں، جب جسم خول بن کر رہ جاتا ہے اور فرد سے خالی ہوجاتا ہے'۔