• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان کے تین پہیوں والے رکشے کی جاپان کو برآمد شروع

شائع June 18, 2017

پاکستان نے روایتی تین پہیوں والے رکشے کی جاپان کو برآمد شروع کردی ہے۔

خبررساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کےمطابق مقامی پاکستانی کمپنی سازگار انجنئیرنگ جو فوراسٹرک سی این جی آٹو رکشہ اورآٹو موٹیو کی پیداوار دے رہی ہے، نے یہ رکشے جاپانی مارکیٹ میں برآمد کرنا شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ جاپان خود آٹو انڈسٹری میں خود کفیل ہے تاہم پاکستان کے روایتی رکشے نے جاپانی صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے جہاں جاپانی شہری اس رکشے کو تفریح کے علاوہ عام استعمال میں لاتے ہیں۔

سازگار انجنئیرنگ کے سیلز ہیڈ محمد اسماعیل نے بتایا کہ پاکستان کے روایتی طور پر سجے ٹرک اور رکشوں کی عالمی مارکیٹ میں دھوم ہے، پاکستانی ٹرک آرٹ دنیا بھر میں مقبول ہے، اسی طرح جاپان میں روایتی طور پر سجائے گئے رکشوں کو مقبولیت مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے قطر کو مرغی کے گوشت کی برآمد کا آغاز

انھوں نے کہا کہ جاپان کی تاریخ میں پہلی بار تین پہیوں والی کسی گاڑی کو ہائی ویز پر آنے کی اجازت دی گئی ہے اور اس کی بنیادی وجہ اس کا قابل گرفت کنٹرول اور سیفٹی کا معیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی رکشے گنجان آباد علاقوں کی تنگ گلیوں میں سفر کرسکتے ہیں اس لیے یہ رکشے مختصر سفر کے لیے زیادہ موزوں سمجھے جاتے ہیں۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کہ پاکستان کے روایتی رکشوں کی برآمد میں اضافے کے لیے مزید اقدامات اورجامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024