• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

پاکستان کی معاشی صورت حال'سازگار':آئی ایم ایف

شائع June 17, 2017

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت 'سازگار' ہوئی لیکن حالیہ واقعات پر خبردار بھی کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے گزشتہ سال کہا تھا کہ پاکستان مشکل حالات سے نکل کر بہتری کی جانب گامزن ہے۔

اپنی تازہ رپورٹ میں آئی ایم ایف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکرواکنامک معاملات میں تنزلی شروع ہوئی ہے اور اس سےمعاشی معاملات پر اثرات پڑسکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی کا تخمینہ 2016-17 میں 5.3 تھا اور وسط میں پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت سرمایہ کاری، توانائی میں بہتری اسٹرکچر کی بحالی سے 6 فی صد سے تجاوز کیا جو معاشی سرگرمیوں کے لیے سازگار ہے'۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ بینک پاکستان میں غریب خواتین کو مستحکم کرنے کیلئے پرعزم

تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 'میکرواکنامک کی صورت حال میں تنزلی کا آغاز ہوا ہے اور یہ معاشی سرگرمیوں کے لیے رسک ہوسکتا ہے'۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے 2013 میں تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد معیشت کی بہتری پر زور دیتے ہوئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:47 کھرب 50 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش

پاکستان نے 2016-17 میں معاشی ترقی کا ہدف 5.7 فی صد رکھا جبکہ عالمی بینک نے 2018 میں یہ جی ڈی پی میں اضافہ 5.4 فی صد ہونے کا اندازہ لگایا ہے۔

خیال رہے کہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز نے مسلسل پانچویں بجٹ میں اگلے سال میں معاشی ترقی کا ہدف 6 فی صد مقرر کیا ہے۔

وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ 'گذشتہ ادوار میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی معیشت کو غیر مستحکم قرار دیا جاچکا تھا، عالمی بینک پاکستان کے ساتھ کام کرنے سے گریزاں تھا، آج پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور پاکستان 2030 تک دنیا کی 20 بڑی اقتصادی طاقتوں میں شامل ہوجائے گا'۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024