• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’جب ہیری میٹ سیجل‘ کا پہلا انتخاب شاہ رخ نہیں رنبیر تھے

شائع June 17, 2017
بولی وڈ اداکار رنبیرکپور اور شاہ رخ خان —۔
بولی وڈ اداکار رنبیرکپور اور شاہ رخ خان —۔

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اپنے کریئر میں پہلی مرتبہ ہدایت کار امتیاز علی کے ساتھ فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ میں کام کرنے جارہے ہیں اور یہ خبر سامنے آنے کے بعد سے اب تک ان دونوں کے مداح اس فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں۔

تاہم شاہ رخ خان کے مطابق وہ فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کے لیے پہلا انتخاب نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کی پہلی جھلک جاری

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور امتیاز علی ایک ایونٹ میں اکھٹے ہوئے جہاں انہوں نے فلم کے حوالے سے بات کی۔

اس موقع پر امتیاز علی نے کہا کہ شاہ رخ خان جنہیں 'کنگ آف رومانس' بھی کہا جاتا ہے کو اس فلم میں سائن کرنا آسان نہیں۔

ہدایت کار کے مطابق وہ شاہ رخ خان کے پاس اس فلم کا سکرپٹ لے کر کئی بار گئے تاہم ہر مرتبہ شاہ رخ نے انہیں انکار کردیا اور آخر کار بعد میں وہ مان گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ، شاہ رخ خان سے 'ناراض'

دوسری جانب شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ امتیاز علی کی پہلی پسند نہیں تھے۔

51 سالہ شاہ رخ کے مطابق ’امتیاز علی، رنبیر کپور کا انتظار کررہے تھے، جبکہ رنبیر اپنی فلم 'جگا جاسوس' میں مصروف ہیں، اس لیے اس فلم میں مجھے سائن کیا گیا‘۔

فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ رواں برس 4 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، اس فلم میں شاہ رخ کے علاوہ انوشکا شرما اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024