• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شانگلہ:پل گرنے سے گاڑی میں سوار 8 افراد جاں بحق

شائع June 16, 2017

خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں پل گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 8 جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

بے شام میں عید کی خریداری کے بعد شاہ توت میں اپنے گھروں کی جانب واپس لوٹنے والے افراد شانگلہ کے قریب رانیال کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔

ڈان سےگفتگو کرتے ہوئے پولیس عہدیدار حسین احمد نے کہا کہ ایک گاڑی جس میں 21 افراد سوار تھے جو بے شام سے شاہ توت جارہی تھی تاہم رانیال کے علاقے میں پل گرنے سے 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور9 زخمی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ گاڑی کےڈرائیور نے پل کے پاس سواریوں کو گاڑی سے اترنے کا کہا لیکن 6 بچے اور 2 خواتین اتریں جبکہ دیگر افراد بدستور سوار رہے۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمی افراد کو بے شام کے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچادیا جہاں 4 مزید افراد دم توڑ گئے جبکہ دیگر زخمی افراد کو سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں رشتہ دار تھے اور عید کی خریداری کے لیے بے شام آئے تھے جبکہ چار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

جاں بحق افراد کی شناخت عزیزالرحمٰن، دلبر، بخوال، خائستہ مومن، بختیار، حیات الحق، گل حمید، فضل امین کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں وجاحت، حاجی اکبر، شیرمحمد، سلطان رحمٰن اور دیگر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024