• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاک-بھارت فائنل معرکے سے قبل ٹوئیٹس مقابلہ جاری

شائع June 17, 2017
پاکستان اور بھارت کی ٹیم کے موجودہ دونوں ہی کپتان انڈر 19 کپ کے فاتح کپتان رہ چکے ہیں—۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیم کے موجودہ دونوں ہی کپتان انڈر 19 کپ کے فاتح کپتان رہ چکے ہیں—۔

آئی سی سی چیمپپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آئیں گے، اس آخری اور سب سے بڑے معرکے میں ایک دن باقی ہے لیکن شائقین کا جوش ابھی سے بے قابو ہے۔

گروپ میچ میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے شاندار کم بیک کے بعد کرکٹ فینز فائنل میں ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کے لیے پرامید ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شائقین کرکٹ کی نیک خواہشات، جوش، خوشی، خدشات اور امید سے بھرے پیغامات کا تانتا بندھ گیا ہے۔

آئی سی سی بھی روایتی حریفوں کے درمیان متوقع اس اہم مقابلے کی اہمیت جانتی ہے اور اس ٹاکرے کے حوالے سے اپنی پرجوش ویڈیو جاری کرچکی ہے۔

گھبراہٹ اور پریشانی کا شکار فینز

کرکٹ کے ایک دیوانے کا تو خیال ہے کہ 'بھارت اور پاکستان کے مقابلے سے قبل گھبراہٹ، پریشانی اور متلی ہی اصل جذبات ہیں، باقی پرجوش تو صرف وقتی فینز ہوا کرتے ہیں'۔

ٹکٹس حاصل نہ کرسکنے والے فینز

میچ کے نتائج کے برعکس کئی لوگوں کو اس بات کا غم بھی ہے کہ وہ یہ اہم ترین میچ اسٹیڈیم میں نہیں دیکھ سکیں گے۔

مثلاً ایک ٹوئٹر صارف نے اسٹیڈیم میں صفائی کا کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا، تاکہ اس بہانے وہاں کرکٹ دیکھنے کا موقع تو میسر آسکے۔

شائقین کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے ٹکٹس فروخت کرنے والوں نے بھی ٹکٹس کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچادیا ہے اور بقول ایک ٹوئٹر صارف 35 پاؤنڈز کا ٹکٹ 1 ہزار پاؤنڈز میں فروخت کیا جارہا ہے، جس پر وہ کہہ رہی ہیں کہ ایسا کرنے والے 'کچھ تو رحم کریں' ۔

'ونس اِن آ لائف ٹائم میچ'

ایک صارف کے خیال سے چیمپیئنز ٹرافی کا یہ فائنل زندگی بھر میں ہونے والے کسی 'ایک بہت خاص میچ' کی حیثیت رکھتا ہے۔

ماضی کے جھروکوں سے

لوگوں کے پرجوش ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیم کے موجودہ دونوں ہی کپتان انڈر 19 کپ کے فاتح کپتان رہ چکے ہیں۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے یہ اعزاز 2006 میں پاکستان کے نام کیا جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 2008 میں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

سرحد پار سے ہونے والے جوابی وار

شائقین کا جوش پاک-بھارت سرحد کی دونوں جانب بھرپور ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ بھارتی ٹوئٹر صارفین بھی اپنی ٹوئیٹس سے صورتحال کو مزید گرماگرم بنانے میں مصروف ہیں، مثلاً یہ ٹوئٹ ہی دیکھ لیں، جس میں 2 تصاویر کے ذریعے پاکستانیوں کے 'جذبات' بیان کرنے کی کوشش کی گئی۔

دوسری جانب ایک پاکستانی ٹوئٹر صارف کے خیال سے بھارت کی صورتحال کچھ ایسی ہوگئی ہے:

'ایک جیت اور'

میچ سے قبل پاکستانی شائقین کی جانب سے ٹوئٹر پر 'ایک جیت اور' کے ہیش ٹیگ کا استعمال بھی کیا جارہا ہے، جس کے مطابق وہ جنوبی افریقہ، سری لنکا اور انگلینڈ کے بعد پاکستانیوں کھلاڑیوں کے ہاتھوں بھارت کو شکست کھاتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

کچھ پاکستانی فینز تو ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی واپسی سے اتنا متاثر ہوئے ہیں کہ ان کے خیال میں بھارت کو میچ جیتنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دینا چاہیئے۔

میچ کتنے لوگ دیکھیں گے؟

اس زبردست ٹاکرے کو دیکھنے کے لیے نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ دنیا بھر میں موجود کرکٹ فینز ہی بے تاب ہیں۔

اس حوالے سے برطانوی صحافی نک ہولٹ کا کہنا ہے کہ 'چیمپئنز ٹرافی کا فائنل سارے ٹیلی ویژن ریکارڈز توڑ ڈالے گا، کیونکہ گذشتہ سال جب بھارت اور پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سامنے آئے تھے تو صرف انڈیا میں ہی 8 کروڑ 3 لاکھ افراد نے یہ میچ دیکھا تھا'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024