• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

رشی کپور پاکستان کرکٹ ٹیم سے کچھ کہنا چاہتے ہیں

شائع June 15, 2017 اپ ڈیٹ June 16, 2017
بولی وڈ اداکار رشی کپور —۔
بولی وڈ اداکار رشی کپور —۔

رشی کپور کا شمار بولی وڈ کے نامور اور بہترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے لیکن اب لوگ انہیں فلموں سے زیادہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر زیادہ ایکٹو دیکھتے ہیں۔

ہر موقع پر ٹوئٹر کا رُخ کرنے والے بولی وڈ اداکار نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بھی ایک پیغام شیئر کیا۔

انگلینڈ ٹیم کو ہرا کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے پر دنیا بھر نے پاکستان کو مبارکباد پیش کی اور ایسا ہی رشی کپور نے بھی کیا، تاہم ان کا انداز خاصا منفرد تھا۔

رشی کپور نے لکھا ’مبارک ہو پاکستان! آپ فائنلز میں آگئے؟ زبردست! آپ کو ہمارے نیلے رنگ کے کپڑے پہنے دیکھ کر خوشی ہوئی، فائنل میں ہندوستان سے ہارنے کے لیے تیار رہیں‘۔

اب یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ محبت اور کرکٹ میں سب جائز ہے، یہی وجہ ہے کہ رشی کپور کی اس ٹوئیٹ کے بعد کئی پاکستانیوں نے انہیں نہایت شاندار جواب دیے، جن سے اداکار خود بھی کافی متاثر ہوئے۔

خیال رہے کہ آج ہندوستان اور بنگلہ دیش دوسرے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے اور جیتنے والی ٹیم 18 جون کو پاکستان سے فائنل کھیلے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024