• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شاہد آفریدی، ثناء بُچا کی تصویر پر تنقید

شائع June 14, 2017

پاکستانی میزبان اور اداکارہ ثناء بُچا نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے کئی نامور ستاروں کو سحری پر مدعو کیا، جس کی سوشل میڈیا پر تصاویر بھی سامنے آئیں، تاہم اس دوران صرف ایک بات توجہ کا مرکز بن گئی اور وہ ثناء بُچا کی شاہد آفریدی کے ساتھ لی گئی تصویر تھی۔

صارفین سوشل میڈیا پر ان دونوں کی تصویر پر تنقید کرتے نظر آئے۔

ان دونوں کی تصویر، جس میں یہ ایک دوسرے کے برابر کھڑے ہیں، نے لوگوں کی تمام تر توجہ سمیٹ لی، انٹرنیٹ صارفین نے ایسا دعویٰ کیا کہ شاہد آفریدی ثناء بُچا کے ہمراہ کھڑے اس تصویر میں کافی بے آرام نظر آرہے ہیں۔

صارفین نے اس دوران ثناء بُچا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

تاہم آخر کار شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ثناء بُچا کو اپنی بہن کے طور پر مخاطب کرتے ہوئے اس ہی تصویر کو شیئر کیا اور لکھا ’سحری کی دعوت کے لیے شکریہ بہن ثناء بُچا، پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ایسے چہروں کے ساتھ مل کر خوشی ہوئی‘۔

بعدازاں خود ثناء نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا خون ایک نہیں ہے، لیکن ایسے مرد سے بہتر کوئی نہیں جو نہ صرف آپ کو اپنی بہن کہے بلکہ بہنوں جیسا برتاؤ بھی کرے‘۔

اُمید ہے ان دونوں کے ان پیغامات سے صارفین کو اپنے جواب مل گئے ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024