• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان دوبارہ الاٹ

شائع June 14, 2017

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات درست قرار دیتے ہوئے ان کا انتخابی نشان 'بلا' بحال کردیا۔

گذشتہ روز پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھیں، کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات کو درست قرار دے دیا۔

جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قرار دے دیا اور ساتھ ہی پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان بھی الاٹ کردیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن: عمران خان چیئرمین برقرار

الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن — فوٹو: محمد بلال
الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن — فوٹو: محمد بلال

واضح رہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اگر انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرائی جائیں تو انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا انتخابی نشان روک رکھا تھا۔

الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی پی ٹی آئی کی دستاویزات کے مطابق عمران خان چیئرمین جبکہ شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین کے عہدوں پر برقرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرا پارٹی الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کے تمام عہدے تحلیل

اس کے علاوہ جہانگیر ترین پارٹی کے سیکرٹری جنرل، عارف علوی پی ٹی آئی سندھ کے صدر، یار محمد رند بلوچستان کے صدر، علیم خان صدر وسطی پنجاب اور علی امین گنڈا پور صدر خیبرپختونخوا ساوتھ منتخب ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیل پارٹی کے ترجمان فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024