• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پشاور:اسسٹنٹ پروفیسرمنشیات برآمدگی کے بعد گرفتار

شائع June 13, 2017

خیبرپختونخوا پولیس نے پشاور کی ایک یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کی گاڑی سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

بشیر کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئیں—فوٹو:حسن فرحان
بشیر کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئیں—فوٹو:حسن فرحان

پولیس کا کہنا تھا کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر بشیرسے ریگی ماڈل ٹاؤن کے چیک پوسٹ پر تلاشی لی گئی تھی۔

پولیس کےمطابق تلاشی کے دوران ان کی گاڑی سے منشیات 20 گرام آئس اور150 گرام چرس برآمد ہوئی۔

اسسٹنٹ پروفیسر کی گاڑی سے پولیس نے دو پستول اور میگزین بھی اپنے قبضے میں لے لی۔

گاڑی کی تلاشی کے بعد انھیں ریگی ماڈل ٹاؤن کے تھانے میں حراست میں رکھا گیا گیا اور ان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرلی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر سے تفتیش جاری ہے تاکہ اس بات کا تعین ہوسکے کہ وہ ان منشیات کے ساتھ کیا کرنے کا ارادہ رکھتے تھے جبکہ برآمد ہونے والے پستول کے لائسنس یافتہ ہیں یا نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024