• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جرمنی: پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ، متعدد زخمی

شائع June 13, 2017

جرمنی کے شہر میونخ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق میونخ پولیس کے مطابق حملہ آور نے جرمنی کے جنوبی شہر میں ایک ریلوے اسٹیشن میں فائرنگ کی۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: جرمنی : 27 سالہ شامی باشندے کا خود کش حملہ

میونخ پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ایک خاتون پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں‘۔

ادھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس بان اسٹیشن میں پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم اب حالات کنٹرول میں ہیں۔

اس سے قبل میونخ پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ سب اسٹیشن میں مشکوک سرگرمی کے باعث اسے گھیر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال 23 جولائی کو میونخ کے ایک شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس: ٹرک ڈرائیور نے 84 افراد کو کچل دیا

اسی سال دسمبر میں جرمنی کے دارالحکومت برلن میں قائم کرسمس بازار میں ایک ٹرک نے بڑی تعداد میں شہریوں کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں کم سے کم 12 افراد ہلاک جبکہ 48 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

گذشتہ کچھ سالوں سے یورپ کے مختلف ممالک میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے، گذشتہ سال فرانس کے شہر نائس میں ایک شخص نے یوم آزادی کی تقریبات میں شریک افراد کو ٹرک کے نیچے کچل دیا تھا،جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024