• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

روس میں کرپشن کے خلاف احتجاج، ایک ہزارافراد گرفتار

شائع June 13, 2017
ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا—فوٹو: اے پی
ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا—فوٹو: اے پی

روسی حکومت نے کرپشن کے خلاف احتجاج کرنے والے اپوزیشن لیڈر الیکسی نیوالنی سمیت ایک ہزار کے قریب مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ روس میں رواں سال مارچ میں بھی کرپشن کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا تھا جس کے بعد اب ایک مرتبہ پھر عوام کی بڑی تعداد حکومتی کرپشن کے خلاف احتجاج کرنے سڑکوں پر آگئی ہے۔

احتجاج کی کال اپوزیشن لیڈر الیکسی نیوالنی نے دی تھی جنھوں نے اگلےسال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے اور نئی نسل کو آن لائن مہم کے ذریعے سڑکوں پر لانےمیں کامیاب ہوئے ہیں۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک گھنٹے میں ہی 200 افراد دارالحکومت ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ سے گرفتار کیے جن میں الیکسی نیوالنی خود بھی شامل تھے۔

ماسکو کی ٹیورسکایا اسٹریٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی تاہم پولیس نے ان کا راستہ روکنے کی کوشش کی جبکہ ہیلی کاپٹر سے ان کی نگرانی کی جانے لگی لیکن مظاہرین حکومت کے خلاف واشگاف نعرے لگاتے رہے اور نیوالنی کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔

ماسکو کے علاوہ روس کے دیگر شہروں میں بھی ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا لیکن حکام کی جانب سے متعدد جگہوں پر لوگوں کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق حکام نے یونیورسٹی کےطلبا کو مظاہروں میں شرکت کی صورت میں یونیورسٹی سے معطل کرنے کی دھمکی دی اور انھیں روکنے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ 41 سالہ نیوالنی کی کرپشن کے خلاف ویڈیوز نے ملک میں تہلکہ مچادیا جس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر آئے جو 2012 میں صدر پیوٹن کے تیسرے مرتبہ صدارتی الیکشن کے خلاف ہونے والے احتجاج کےبعد عوام کی اتنی بڑی تعداد جمع ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024