• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کراچی میں فائرنگ سے باپ، بیٹا ہلاک

شائع June 12, 2017

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مسلح افراد نے گھر میں فائرنگ کرکے باپ اور ان کے نوجوان بیٹے کو ہلاک کردیا۔

مسلح افراد کی فائرنگ سے 52 سالہ شخص کی چھ سالہ بیٹی زخمی بھی ہوئی۔

ایس پی گلشن غلام مرتضیٰ بھٹو کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے شخص کے ماضی میں خطرناک لیاری گینگ وار سے تعلقات تھے جبکہ گینگ وار گزشتہ سالوں کے دوران ان کے 3 بھائیوں کو بھی قتل کرچکا ہے، اس لیے یہ واقعہ بھی اسی سے جڑا معلوم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے جوہر موڑ کے قریب سنی پرائیڈ اپارٹمنٹ میں مقتولین کے فلیٹ میں گھس کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

غلام مرتضیٰ بھٹو کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں محمد علی، ان کے بیٹے آصف اور بیٹی زارا کو گولیاں لگیں جنہیں گلستان جوہر کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے باپ اور بیٹے کو مردہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ زارا کو پاؤں پر گولی لگی اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایس پی گلشن نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول محمد علی کا تعلق لیاری سے تھا اور وہ عارضی طور پر گلستان جوہر منتقل ہوا تھا۔

ان کا ماننا تھا کہ محمد علی کی گینگسٹرز سے دشمنی تھی جو حالیہ چند برسوں کے دوران ان کے تین بھائیوں کی جان لے چکے ہیں۔

ایس ایچ او شارع فیصل اسرار آفریدی نے ڈان کو بتایا کہ مقتول کے ارشد پپو گینگ کے گینگسٹرز سے دشمنی تھی اور ممکنہ طور پر اس دوہرے قتل میں اسی گینگ کے کارندے ملوث ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے فوری انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024