• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شعیب ملک کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ثانیہ مرزا کارڈف میں

شائع June 12, 2017
سری لنکا کے خلاف میچ شعیب ملک کے کیریئر کا 250واں ون ڈے میچ ہو گا۔
سری لنکا کے خلاف میچ شعیب ملک کے کیریئر کا 250واں ون ڈے میچ ہو گا۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا سری لنکا کے خلاف میچ کے لئے اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے کیلئے کارڈف پہنچ گئی ہیں۔

پاکستانی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے بڑے میچ میں آج سری لنکا کے مدمقابل ہو گی جہاں فتح کی صورت میں گرین شرٹس ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔

یہ میچ قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کےکیرئیر کا 250واں میچ ہوگا اور اس اہم سنگ میل عبور کرنے پر ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اپنے شوہر کا حوصلہ بڑھانے کارڈف پہنچ گئی ہیں۔

انہوں نے 250 میچز میں پاکستانی کی نمائندگی کرنے کو شعیب ملک اور اپنے گھر والوں کیلئے باعث فخرقرار دیتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں میاں بیوی کو جب بھی موقع ملتاہے وہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے گراؤنڈ ضرور جاتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ کرکٹ بہت پسند کرتی ہیں لیکن فرنچ اوپن میں حصہ لینے کیلئے پیرس میں ہونے کے سبب وہ چیمپیئنز ٹرافی کے زیادہ میچز نہیں دیکھ سکیں البتہ انہوں نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان میچ دیکھا تھا اور متوقع طور پر آج کے میچ میں بھی موجود ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ میں یہاں ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے آئی ہوں جو آئندہ ہفتے سے برمنگھم میں شروع ہو رہا ہے اور گراس کورٹ پر میچز کھیلنے کیلئے پریکٹس کر رہی ہوں۔

ثانیہ مرزا اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر اپنے شوہر کا حوصلہ بڑھانے کیلئے جاچکی ہیں اور دورہ سری لنکا پر ثانیہ مرزا کی شعیب ملک اور قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ڈب میش ویڈیو بہت مشہور ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024