• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

راحت فتح علی خان کے گانے ‘تنکا تنکا‘ نے تہلکہ مچادیا

شائع June 11, 2017 اپ ڈیٹ June 12, 2017
—فائیل فوٹو
—فائیل فوٹو

بولی وڈ سلطان سلمان خان کی آنے والی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کے ریلیز ہونے میں ابھی 2 ہفتے باقی ہیں، مگر فلم کے ایک گانے نے ریلیز ہوتے ہی تہلکہ مچادیا۔

فلم 'ٹیوب لائٹ' میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا ’تنکا تنکا دل میرا‘ بھی شامل ہے، جسے 2 دن قبل ہی ریلیز کیا گیا تھا۔

گانے کو 9 جون سے اب تک 48 لاکھ 87 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، جب کہ گانے کی تعریف کرتے ہوئے ہزاروں افراد نے اس پر کمنٹس کیے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی 'ٹیوب لائٹ' ہولی وڈ فلم کی نقل؟

راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے گانے کو لوگ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر رہے ہیں۔

گانے کی ویڈیو میں سلمان خان اور ان کے بھائی سہیل خان کو جذبات سے بھرپور دکھایا گیا ہے، جب کہ ویڈیو میں بھارتی فوج کو سرحد پر دشمن فوج سے لڑتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

جذبات اور خوبصورت مناظر میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے میں سلمان خان اپنے بھائی کی محبت میں قدرے جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان، سلمان خان کی 'ٹیوب لائٹ' میں شامل

3 منٹ کے دورانئیے پر مشتمل اس گانے میں جہاں سلمان خان کے جذبات کو لوگوں نے سراہا، وہیں راحت فتح علی خان کی آواز نے بھی لوگوں کو گانے کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

خیال رہے کہ سلمان خان کی دیگر فلموں میں بھی راحت فتح علی خان کے کئی گانے شامل ہیں، جن کی وجہ سے دبنگ ہیرو کی فلمیں کامیاب گئیں۔

سلمان خان کی یہ فلم بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازع پر 1962 میں ہونے والی جنگ کے پس منظر پر بنائی گئی ہے، جب کہ اس میں سلمان خان کے ساتھ چینی اداکارہ Zhu Zhu مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم کا ٹوئیٹر پر ایموجی

ڈائریکٹر کبیر خان کی اس فلم کو 23 جون یعنی عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024