• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

قلات:دھماکاخیز مواد پھٹنے سے تین سیکیورٹی اہلکار زخمی

شائع June 11, 2017

بلوچستان کے علاقے قلات میں دھماکا خیز پھٹنے سے تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کو سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قلات کے علاقے جوہان پر بظاہر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ہدف بنایا گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا جیسے ہی گاڑی وہاں سے گزری تو وہ پھٹ گیا اور تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر حملہ، 61اہلکار جاں بحق، 117زخمی

زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر کوئٹہ منقتل کردیا گیا۔

واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ آج کوئٹہ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے جبکہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ: فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک

کوئٹہ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بلوچستان میں سرفہرست ہے جہاں گزشتہ سال سول ہسپتال میں خود کش دھماکے سے کئی وکلا ہلاک ہوئے تھے۔

کوئٹہ کے ہی پولیس سینٹر میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 61 پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

صوبہ بلوچستان میں مختلف کالعدم تنظیمیں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث رہی ہیں جبکہ گذشتہ ایک دہائی سے صوبے میں فرقہ وارانہ قتل و غارت میں اضافہ ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024