• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

محمد وسیم فلائی ویٹ کیٹیگری میں عالمی نمبر ایک باکسر

شائع June 11, 2017

کراچی: پاکستانی کے پیشہ ورانہ باکسر اور دو مرتبہ کے سلور فلائی ویٹ چیمپیئن محمد وسیم ورلڈ باکسنگ کونسل کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ کے مطابق عالمی نمبر ایک باکسر بن گئے ہیں۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم فلائی ویٹ کیٹیگری میں پہلی مرتبہ عالمی نمبر ایک باکسر بنے ہیں اور اسے اپنے لیے باعث فخر قرار دیا ہے۔

جون کی جاری نئی تازہ رینکنگ میں وسیم پہلے، میکسکو کے فرانسسکو روڈریگوئز جونیئر دوسرے اور برطانیہ کے اینڈریو سلبی تیسرے نمبر پر ہیں۔

17 جولائی 2016 کو سیئول میں ہونے والے مقابلے میں فلپائن کے جیتھر اولیوا کو شکست دے کر وسیم ورلڈ سلور بیلٹ جیتنے والے پہلے پاکستانی باکسر بن گئے تھے۔

اس کے بعد نومبر میں انہوں نے جنوبی کوریا میں ہونے والے مقابلے میں فلپائن کے گیمل میگرامو کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔

اسپانسرشپ کے مسائل کے سبب چھ ماہ تک وسیم رنگ سے دور رہے ہیں لیکن اب انہوں نے دوبارہ ٹریننگ شروع کر دی ہے۔

وسیم کے پروموٹر نے بتایا کہ وسیم کی نظریں فلائی ویت ورلڈ چیمپیئن بننے پر مرکوز ہیں اور وہ موجودہ عالمی چیمیپئن جاپان کے ڈیگو ہیگا کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024