• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

معمر قذافی کے بیٹے کی 5 سال بعد رہائی

شائع June 11, 2017

لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف السلام کو پانچ سال کے بعد رہا کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسویسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق سیف السلام کو قید میں رکھنے والے ابوبکر الصدیق بٹالین کا کہنا تھا کہ معمر قذافی کے بیٹے کو جمعہ کے روز رہا کیا گیا، تاہم انھوں نے ان کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ابوبکر الصدیق بٹالین کے رہنماؤں نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں اے پی کے قائم دفتر میں پہنچ کر سیف السلام کی رہائی کی تصدیق کی۔

انھوں نے سیف السلام کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفتیش کا اظہار کیا تاہم ان کی موجودگی کے مقام کی تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔

مزید پڑھیں: قذافی کے بیٹے سمیت 8افراد کو سزائے موت

خیال رہے کہ سیف السلام کی رہائی لیبیا کے مشرقی حصے میں قائم حکومت کی پارلیمنٹ کی جانب سے حال ہی میں منظور کی گئی عام معافی کے بعد عمل میں آئی ہے۔

لیببا کے شہر طبرق میں قائم ملک کی 3 میں سے ایک پارلیمنٹ معمر قذافی کے خلاف بغاوت اور ان کی ہلاکت کے بعد یہاں شروع ہونے والی بد امنی کی گواہ ہے۔

خیال رہے کہ معمر قذافی کے بیٹے سیف السلام کو بٹالین کے جنگجوؤں نے 2011 میں گرفتار کیا تھا، یہ موقع تھا جب معمر قذافی کی 40 سالہ حکمرانی کا خاتمہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نائیجر نے قذافی کا بیٹا لیبیا کے حوالے کر دیا

لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت گرائے جانے کے بعد ان کے بیٹے سیف السلام کی گرفتاری کی تصدیق بین الاقوامی جرائم کی عدالت نے اگست 2011 میں کی تھی۔

واضح رہے کہ معمر قذافی 40 سال تک لیبیا کے حکمران رہے اور ملک میں شروع ہونے والی خانہ جنگ کے دو ماہ بعد اکتوبر 2011ء میں عسکریت پسندوں نے انھیں ان کے آبائی علاقے میں قتل کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024