• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انگلش فٹبالر جان ٹیری بھی پاکستان آنے کیلئے رضا مند

شائع June 10, 2017
جان ٹیری نے بین الاقوامی انگلش ٹیم کی قیادت کے علاوہ لیگ فٹبال میں چیلسی کی بھی قیادت کی— فوٹو/ ڈان اخبار
جان ٹیری نے بین الاقوامی انگلش ٹیم کی قیادت کے علاوہ لیگ فٹبال میں چیلسی کی بھی قیادت کی— فوٹو/ ڈان اخبار

کراچی: انگلش فٹبال ٹیم کے سابق کپتان جان ٹیری نے آئندہ ماہ جولائی میں بین الاقوامی فٹبالرز پر مشتمل ٹیم کے ساتھ ’دوستانہ میچ‘ میں شرکت کی غرض سے پاکستان آنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔

پاکستان میں دوستانہ میچ کی منتظم کمپنی ’لیژرز لیگ‘ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ انگلش پریمیئر لیگ کے مشہور زمانہ کلب ’چیلسی‘ سے تعلق رکھنے والے سینٹر بیک کھلاڑی جان ٹیری آئندہ ماہ جولائی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے ’رونالڈینیو اور دیگر بین الاقوامی فٹبالرز‘ کے ہمراہ کراچی آئیں گے جہاں وہ دوستانہ میچ میں شرکت بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں برازیل سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹار فٹبالر رونالڈینیو کی قیادت میں ایک ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ کراچی میں دوستانہ میچ بھی کھییلے گی اور جان ٹیری اس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فٹبال کپتان کلیم اللہ کا امریکی کلب سے معاہدہ

انگلش ڈیفینڈر جان ٹیری نے بین الاقوامی انگلش ٹیم کی قیادت کے فرائض سر انجام دینے کے علاوہ لیگ فٹبال میں چیلسی کی بھی قیادت کی، تاہم بعدازاں انہوں نے گزشتہ ماہ ہی سیزن کے اختتام پر چیلسی کو خیر باد کہ دیا۔

رواں سال کے آغاز میں پاکستان کے ورلڈ گروپ نے برطانیہ میں قائم لیژرز لیگ کی قیادت حاصل کی ہے جو چھوٹے پیمانے پر دنیا بھر میں فٹبال کے مقابلے منعقد کروانے والا ادارہ ہے۔

اس نمائشی میچ میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے فٹبالرز میں برازیلین کھلاڑی اور ورلڈ کلاس اسٹرائیکر روبرٹ و کارلوس، سابق فرانسیسی کھلاڑی و اسٹرائیکر نکولس انیلکا، سابق فرانسیسی فٹبالر روبرٹ پائرس، سابق انگلش گول کیپر ڈیوڈ جیمز، سابق پرتگالی کھلاڑی لوئس بؤا مورتے اور سابق جرمن مڈ فیلڈر جارج بؤاتینگ شامل ہیں۔


یہ خبر 10 جون 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024