• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لباس وانداز پر تضحیک کا نشانہ بننے والی بھارتی اداکارائیں

شائع June 10, 2017 اپ ڈیٹ June 11, 2017
بولی وڈ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ—۔فوٹو/ بشکریہ انسٹاگرام
بولی وڈ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ—۔فوٹو/ بشکریہ انسٹاگرام

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ سے ڈیبیو کرنے والی خوبرو مسلمان اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے رمضان المبارک کے دوران مختصر لباس پہننے پر بھارت میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

مسلمان خاندان سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے دنگل میں عامر خان کی بیٹی اور پہلوان لڑکی کا کردار ادا کیا تھا، جب کہ اس سے پہلے وہ چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے بھی فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

فاطمہ ثنا شیخ نے 2 دن قبل انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی تھی، جس میں وہ ساحل سمندر پر کرسی پر بیٹھی نظر آئیں۔

تصویر میں فاطمہ ثنا شیخ ایک کالے رنگ کے سوئمنگ سوٹ میں ملبوس ہیں، جو قدرے مختصر ہے۔

تصویر کو شیئر کیے جانے کے بعد پہلے تو انہیں انسٹاگرام پر مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، بعد ازاں اس تصویر کو لے کر دیگر سوشل میڈیا پر بھی بحث کی گئی۔

مسلم خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے خوبرو اداکارہ کو ماہ مبارک میں ایسا مختصر لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان گلوکارہ کے متنازع لباس پر ہنگامہ

فاطمہ ثنا شیخ کی اس تصویر کو انسٹاگرام پر 60 ہزار بار لائیک کیا گیا، جب کہ اسی تصویر کو فیس بک اور دیگر سوشل سائٹس پر بھی شیئر کیا گیا۔

علاوہ ازیں بھارتی اخبارات میں بھی اس تصویر پر ہونے والے بحث کی خبریں شائع ہوئیں۔

لیکن یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی بولی وڈ شخصیت پر ان کے لباس کی وجہ سے تنقید کی گئی ہو۔

اس سے قبل حال ہی میں نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بھی لباس پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پریانکا چوپڑا وزیراعظم مودی سے ملاقات کے موقع پر—فوٹو: انسٹاگرام
پریانکا چوپڑا وزیراعظم مودی سے ملاقات کے موقع پر—فوٹو: انسٹاگرام

رواں ماہ جون کے آغاز میں پریانکا چوپڑا نے جرمنی کے شہر برلن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، اس موقع پر پریانکا چوپڑا کے پہنے ہوئے لباس سے ان کی ٹانگیں نظر آرہی تھیں، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر وزیراعظم کی شان میں گستاخی جیسے الزامات لگائے گئے۔

مزید پڑھیں: لباس پہننے کا عمر سے تعلق نہیں

اداکارہ تنشتھا چیٹرجی کو بھی ستمبر 2016 میں کلر ٹی وی کے کامیڈی شو ’بچاؤ تازہ‘ (bachao taaza) میں سب کے سامنے تضحیک کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تنشتھا چیٹرجی—فوٹو: انسٹاگرام
تنشتھا چیٹرجی—فوٹو: انسٹاگرام

تنشتھا چیٹرجی ساتھی اداکارہ رادھیکا آپٹے کے ساتھ اپنی فلم ’پارچد‘ کی تشہیر کے لیے اس شو میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہیں ’کالی کلوٹی‘ کہہ کر پکارا گیا۔

اداکارہ ایسے نام پر شرمسار ہوئیں، تاہم بعد میں اس بات کو مذاق میں ٹال دیا گیا اور کہا گیا کہ اداکارہ کے گہرے رنگ کی وجہ زیادہ بلیک بیریز کھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون اسرائیلی وزیر کے ’لباس‘ پر تنقید

رواں برس فروری میں اداکارہ عائشہ ٹاکیا کو بھی ان کے بدلے انداز اور روپ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ان پر بحث کی گئی۔

عائشہ ٹاکیا—فوٹو: انسٹاگرام
عائشہ ٹاکیا—فوٹو: انسٹاگرام

عائشہ ٹاکیا کو اُس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جب انہوں نے اپنی ایک سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں، نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو خود سے پیار کرنے کا پیغام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لکس پر تنقید اور عائشہ ٹاکیا کا کرارا جواب

اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ تصویر میں بدلی ہوئی نظر آرہی تھیں، مگر انہیں تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنائے جانے کا کوئی سبب نہیں تھا، ان پر لوگوں نے پلاسٹک سرجری کرانے کا الزام عائد کیا تھا۔

اداکارہ انوشکا شرما کو بھی 2015 میں فلم ’بمبئے ویلوٹ‘ میں جاز سنگر کا کردار ادا کرنے اور انوکھے روپ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری کرائی ہے۔

مزید پڑھیں: ایشوریا رائے کے لباس پر تنازع کیوں؟
انوشکا شرما—۔اسکرین شاٹ
انوشکا شرما—۔اسکرین شاٹ

اس مختصر کردار میں وہ مختلف نظر آئیں، جس کی وجہ سے لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری کرائی ہے، جس پر اداکارہ کو سوشل میڈیا پر اپنی صفائی میں بیانات بھی دینے پڑے۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو بھی 2015 میں وزن کم کرنے اور اپنے جسم کو تبدیل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اداکارہ کے وزن کم ہونے کے بعد تبدیل ہونے والے جسم پر فقرے کسے گئے اور ان کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔

پرینیتی چوپڑا—۔فائل فوٹو
پرینیتی چوپڑا—۔فائل فوٹو

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024