• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'خواتین برقع ترک کریں، وٹامن ڈی حاصل کریں'

شائع June 9, 2017

برطانوی انتخابات میں ہار یا جیت کا اصل مقابلہ تو حکمراں جماعت کنزرویٹو اور اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے درمیان تھا لیکن انتخابات میں دائیں بازو کی ایک ایسی تنظیم بھی شامل تھی جس کا خیال ہے کہ نقاب اور برقع پہننے والی خواتین 'وٹامن ڈی' حاصل کرنے سے محروم رہ جاتی ہیں۔

برطانوی اخبار 'دی گارجین' کی ایک رپورٹ میں پیش کیا جانے والا انڈیپنڈنس پارٹی (UKIP) کا منشور اسی عجیب و غریب منطق کی حمایت کرتا ہے۔

مذکورہ پارٹی کا منشور ہے کہ خواتین نقاب اور برقعے کا استعمال ترک کرکے وٹامن ڈی کا حصول یقینی بنائیں۔

منشور کا عکس—فوٹو: بشکریہ دی گارجین
منشور کا عکس—فوٹو: بشکریہ دی گارجین

خیال رہے کہ سورج کو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے اہم قرار دیئے جانے والے وٹامن ڈی کے حصول کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے اور برطانوی سیاسی جماعت نے اسی نکتے کو بنیاد بنا کر حجاب پر پابندی لگانے کی اپنی سی کوشش کی۔

لیکن بدقسمتی سے منشور تیار کرنے والے سائنس سمجھنے میں غلطی کر بیٹھے اور یہ نہیں جان پائے کہ انسانی جسم سورج سے وٹامن ڈی حاصل نہیں کرتا بلکہ سورج کی روشنی میں انسانی جسم خود یہ وٹامن بناتا ہے۔

منشور میں اس عجیب و غریب منطق کے ساتھ برقعے اور نقاب کو رابطے اور ابلاغ میں رکاوٹ کا ذریعہ بھی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024