• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

نہر کا پانی کھولنے پر جمشید دستی کی گرفتاری اور 14 روزہ ریمانڈ

شائع June 9, 2017
جمشید دستی پر کالو ہیڈورکس چینل پر پانی کھولنے کے لیے لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے—۔ڈان نیوز
جمشید دستی پر کالو ہیڈورکس چینل پر پانی کھولنے کے لیے لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے—۔ڈان نیوز

مظفرگڑھ: رکن قومی اسمبلی اور پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو نہر کا پانی زبردستی کھولنے کے جرم میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل ملتان بھیج دیا گیا۔

جمشید دستی پر الزام ہے کہ انھوں نے گذشتہ ماہ کے آخر میں کالو ہیڈورکس چینل پر پانی کھولنے کے لیے لوگوں کو اکسایا تھا۔

ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق چوک قریشی پولیس نے جمشید دستی کو گذشتہ رات اسلام آباد سے واپسی پر گرفتار کیا اور انھیں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ لے لیا گیا۔

جمشید دستی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایچ او مجاہد حسین نے بتایا کہ رکن اسمبلی نے 29 مئی کو چند لوگوں کے ساتھ مل کر مظفرگڑھ کنال پر ڈینگا نہر میں پانی جاری کرنے کے لیے کالو ہیڈورکس چینل پر گیٹ کو کھول دیا۔

ویڈیو دیکھیں:جمشید دستی کی سائیکل پر پارلیمنٹ آمد

ایس ایچ او کے مطابق محکمہ انہار نے جمشید دستی کو مذکورہ گیٹ کھولنے سے منع کیا تھا جو گذشتہ کئی ماہ سے بند تھا۔

کوٹ ادو کے ایگزیکٹو انجینیئر مہر ریاض کے مطابق انھوں نے صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا جبکہ پولیس کو بھی ایکشن لینے کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:جمشید دستی نے 70 ساتھیوں سمیت گرفتاری دے دی

نہر کھولنے پر محکمہ انہار کے افسران نے جمشید دستی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

دوسری جانب جمشید دستی نے اپنے اقدام کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کسانوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پانی کھولا جو اپنی فصلوں کو سیراب کرنے کے لیے پانی سے محروم تھے اور احتجاج کر رہے تھے۔

اس سے قبل ستمبر 2014 میں بھی جمشید دستی کے خلاف اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر حملے، سرکاری کام میں مداخلت، پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور دھمکیاں دینے کے الزامات پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر انھوں نے اپنے ساتھیوں سمیت گرفتاری دے دی تھی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Imran Ahmad Qasrani Jun 09, 2017 12:08pm
Jo banda awam ka hai uss per bari jaldi harkat meen aati hai hamari Government.
Naveed Chaudhry Jun 09, 2017 08:45pm
Assalam O Alaikum, As per present law police have done right. Good job. There are court orders outstanding against sone other politicians which should also be implimented. On a secondary note police should not arrest anybody except under court authrity. They can do their investigation without arresting. Also police should be made independent of governments as we are seeing more and more injustice because of governments influance.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024