شہد کا استعمال ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کے لیے مفید
شہد کا استعمال سنت نبوی صلی اللہ و آلہ وسلم ہے اور اس کو کھانے کی عادت ہارٹ اٹیک سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
واشنگٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شہد میں موجود مٹھاس ایک پروٹین کو متحرک کرتی ہے جو کہ خون کی شریانوں میں جمع ہونے والی چربی کو ہٹانے میں جسمانی دفاعی نظام کی مدد کرتا ہے۔
مزید پڑھیں : شہد بالوں کے لیے بھی فائدہ مند
شریانوں کے اندر جمع ہونے والے چربی کے ذرات انہیں سخت اور کم لچکدار کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران محققین نے شریانوں کی پیچیدگیوں کے خطرات سے دوچار چوہوں کے اندر شہد کی مٹھاس کو داخل کیا جبکہ کچھ کو اس مٹھاس کو کھلایا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ اس مٹھاس کے نتیجے میں شریانوں میں چربی کے اجتماع میں 30 فیصد تک کمی آئی۔
محققین کے مطابق یہ مٹھاس ایک پروٹین ٹی ایف ای بی کو متحرک کرتی ہے جو کہ اس چربی کو ہٹانے کا کام کرتا ہے جس سے ان ذرات سے ہونے والے نقصان کا اثر کم کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہد اور دارچینی کا روزانہ استعمال صحت کے لیے بہتر
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ عمل جسمانی دفاعی نظام کے خلیات کو اپنا کام موثر طریقے سے مدد دیتا ہے جو وقت کے ساتھ متاثر ہوچکا ہوتا ہے۔
یہ تحقیق جریدے نیچر کمیونیکشن میں شائع ہوئی۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔