• KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:19pm
  • LHR: Maghrib 5:28pm Isha 6:49pm
  • ISB: Maghrib 5:31pm Isha 6:54pm
  • KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:19pm
  • LHR: Maghrib 5:28pm Isha 6:49pm
  • ISB: Maghrib 5:31pm Isha 6:54pm

چینی کم کھانا کس حد تک فائدہ مند؟

شائع June 8, 2017 اپ ڈیٹ June 9, 2017

کیا آپ کو میٹھا کھانا پسند ہے ؟ اگر ہاں تو دنیا بھر میں 80 سے 90 فیصد افراد کے دلوں کو دن میں کم از کم ایک بار میٹھا کھانا ضرور پسند ہے۔

مگر اس وقت کیا ہو جب چینی کو اپنی غذا سے مکمل طور پر نکال دیں ؟

مزید پڑھیں : چینی کے زیادہ استعمال کے 10 مضر اثرات

درحقیقت اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو کچھ جسمانی تبدیلیوں سامنے آنے کا امکان ہوتا ہے جو کہ فائدہ مند ہوتی ہیں۔

اگر اس کی مقدار کو بھی کم کردیا جائے تو بھی آپ کئی طرح کے فائدے حاصل کرسکتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔

جسمانی وزن میں کمی

بہت زیادہ چینی کا استعمال جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے، اگر آپ غذا سے میٹھے پکوانوں، چاکلیٹ اور کیک وغیرہ کا استعمال بہت کم کردیں تو آپ خود اپنے جسمانی وزن میں آنے والی کمی دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ برٹش ہارٹ فاﺅنڈیشن کے مطابق چینی بذات خود تو نقصان دہ نہیں بلکہ جسم کو اس کے ذریعے توانائی ملتی ہے مگر اس کا حد سے زیادہ استعمال موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔

دل صحت مند

2014 کی ایک تحقیق کے مطابق دن میں تین سافٹ ڈرنکس کا استعمال امراض قلب میں مبتلا ہونے کا خطرہ تین گنا بڑھا دیتا ہے۔ طبی ماہرین نے چینی سے بھرپور غذاﺅں کے استعمال اور دل کے امراض کے نتیجے میں اموات کی شرح میں مضبوط تعلق دریافت کیا، اگر آپ چینی کا استعمال کم کردیں تو خون کی شریانوں یا امراض قلب کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چینی کا کم استعمال چند دن میں صحت بہتر بنائے

توانائی میں کمی نہیں ہوتی

اگر تو آپ اکثر میٹھی اشیاءکھانے کے عادی ہوتے ہیں تو آپ کو اکثر توانائی کی کمی کا احساس ضرور ہوتا ہوگا۔ میٹھ ی اشیاءبلڈ شوگر کی سطح تیزی سے بڑھاتی ہیں مگر پھر بہت جلدی گرا بھی دیتی ہیں جس سے تھکاوٹ اور توانائی ختم ہوتی محسوس ہوتی ہے جس سے بچاﺅ کے لیے لوگ مزید میٹھی اشیاءاستعمال کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

کینسر کے خطرے میں کمی

چینی براہ راست تو کینسر کا باعث نہیں بنتی، مگر کینسر ریسرچ یوکے کی ایک تحقیق کے مطابق چینی اور کینسر کے درمیان بلاواسطہ تعلق موجود ہے۔ محققین کے مطابق چینی کے استعمال کو کچھ مدت ہوجانے پر جسمانی وزن بڑھتا ہے اور یہ شواہد سے ثابت ہوچکا ہے کہ موٹاپا طاری ہونا مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ 13 فیصد تک بڑھا دیتا ہے، درحقیقت موٹاپے پر روک تھام تمباکو نوشی کے بعد کینسر سے بچاﺅ کے لیے دوسرا بڑا ذریعہ ہے۔

دانت مضبوط رہتے ہیں

ہر ایک جانتا ہے کہ چینی دانتوں کے لیے نقصان دہ ہے اور میٹھی اشیاءکا جب بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے تو دانتوں کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچتا ہے بلکہ محرومی کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ دوسری جانب کم چینی کا استعمال یہ خطرہ کم کردیتا ہے۔

سوچنے میں شفافیت

ایک تحقیق کے مطابق بہت زیادہ چینی دماغ کی انسولین کی صلاحیت پر اثرات انداز ہوتی ہے جس سے سوچنا یا توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق میٹھی اشیاءدماغ کے خاکسٹری حصوں کو نقصان پہنچاتی ہے، ان کے بقول دماغ کو کام کرنے کے لیے گلوکوز کی ضرورت ہوتی ہے مگر بہت کم وقت میں زیادہ چینی کا استعمال دماغی طور پر تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔

مضبوط جسمانی دفاعی نظام

ایک تحقیق کے مطابق چینی کو بہت زیادہ کھانا یا مشروب کی شکل میں استعمال کرنا جسمانی دفاعی نظام کے خلیات کے افعال پر اثرانداز ہوتا ہے جو کہ نقصان دہ بیکٹریا پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 اکتوبر 2024
کارٹون : 16 اکتوبر 2024