• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

قطر کشیدگی پر پاکستان کا اظہار تشویش

شائع June 8, 2017

قطر کی دیگر ہمسایہ خلیجی ممالک کے ساتھ جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے اور کوشش ہے کہ موجودہ صورتحال کا بہتر حل نکل آئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قطری وفد کے دورہ پاکستان کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

انہوں نے قطر اور سعودی عرب کشیدگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے، کوشش ہے کہ موجودہ صورتحال کا بہتر حل نکل آئے۔

افغان صدر کے الزامات کی تردید

افغان صدر اشرف غنی کی پاکستان پر الزام تراشی پر نفیس زکریا نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ انتہائی ناگزیر ہے، پاک افغان تعلقات کی خرابی سے فائدہ اٹھانے والوں کو مایوس کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں ڈبل گیم کر رہا ہے، بھارت افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے اور پاک افغان تعلقات کو خراب کرنے میں ملوث ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزی کرکے خطے کے امن کو نقصان پہنچا رہا ہے، انھوں نے ساتھ ہی بھارت کو خبردار کیا کہ وہ کسی بھول میں نہ رہے، ’بھارت پاکستان کی عسکری طاقت بارے کسی غلط فہمی میں نہ رہے‘۔

کشمیری مظالم پر سلامتی کونسل نوٹس لے

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے میں 3 طلباء سمیت 9 افراد کو شہید کیا گیا اور 12 افراد بیلٹ گن کا نشانہ بنے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کی اپیل پر کشمیری کل یوم احتجاج منا رہے ہیں اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر پر عمل پیرا رہے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

زیدی Jun 09, 2017 12:26am
دفتر خارجہ کے ترجمان کو اگر قطری وفد کے دورے کا نہیں پتہ تو پھر کس کو پتہ ہوگا ؟!

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024