• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

رانی مکھرجی میں حیرت انگیز بدلاؤ

شائع June 8, 2017
39 سالہ اداکارہ 3 سال کے وقفے کے بعد فلم ’ہچکی‘ کے ساتھ واپسی کرنے جارہی ہیں — فوٹو بشکریہ/ بولی وڈلائف
39 سالہ اداکارہ 3 سال کے وقفے کے بعد فلم ’ہچکی‘ کے ساتھ واپسی کرنے جارہی ہیں — فوٹو بشکریہ/ بولی وڈلائف

بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے لیکن باقی اداکاروں سے برعکس وہ میڈیا کی نظروں سے دور رہتی ہیں۔

نہ ہی وہ بولی وڈ تقاریب کا حصہ بنتی ہیں اور نہ ہی کسی فلم کی اسکریننگ میں شامل ہوتی ہیں۔

39 سالہ اداکارہ تو سوشل میڈیا کی زندگی سے بھی کافی دور ہیں۔

مزید پڑھیں: جعلی رانی مکھرجی اور بیوقوف پاکستانی میڈیا

فوٹو بشکریہ/ بولی وڈ لائف
فوٹو بشکریہ/ بولی وڈ لائف

اس لیے رانی مکھرجی کو میڈیا اور ان کے مداح صرف اس وقت ہی دیکھ پاتے جب وہ کسی فلم کی شوٹنگ کررہی ہوں، اور ایسا ہی کچھ حال ہی میں ہوا جب اداکارہ میڈیا کو ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئیں، سوشل میڈیا پر وائرل ان کی نئی تصاویر مداحوں کو حیران کررہی ہیں۔

ان نئی تصاویر میں رانی مکھرجی پہلے سے بہت زیادہ خوبصورت اور فٹ نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ رانی کی شادی بولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار اور پروڈیوسر ادتیہ چوپڑا سے 2014 میں ہوئی، ان کی بیٹی ’ادیرا‘ کی پیدائش 2015 میں ہوئی جس کے بعد اداکارہ کو مسلسل ان کے بڑھتے وزن کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رانی مکھرجی کے ہاں ننھی پری کی آمد

ان کی آخری فلم ’مردانی‘ 2014 میں ریلیز ہوئی، جس کے بعد انہوں نے بولی وڈ فلموں سے وقفہ لے لیا۔

فوٹو بشکریہ/ بولی وڈ لائف
فوٹو بشکریہ/ بولی وڈ لائف

اس وقت رانی اپنی فلم ’ہچکی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اپنی فلم ’ہچکی‘ کے حوالے سے دیے ایک انٹرویو میں رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ ’میں ایک ایسے اسکرپٹ کا انتظار کررہی تھی جو مجھے متاثر کرسکے اور پھر 'ہچکی' کا اسکرپٹ مجھے ملا، ہم سب میں ہی کوئی ایسی کمزوری ہے جو ہمیں پیچھے کردیتی ہے، یہ کوئی معذوری بھی ہوسکتی ہے یا کوئی شرط، لیکن اگر ہم اسے صرف ایک ہچکی سمجھیں، تو ہم اس سے جیت سکتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: رانی مکھرجی کی ’ہچکی‘ کے ساتھ واپسی

’ہچکی‘ کی ریلیز تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024