• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

رمضان کے لیے پاکستانیوں کے چند پسندیدہ پکوان

شائع April 6, 2022
فائل فوٹو—۔
فائل فوٹو—۔

پاکستان کے پکوان یہاں کے عوام اور مقامات کے تنوع کی عکاسی کرتے ہیں۔

گوشت، سبزی، دالوں اور مٹھائی سمیت یہاں ہر طرح کے پکوان شوق سے کھائے جاتے ہیں، مگر رمضان کے دوران اکثر لوگوں کی پسند کچھ نمکین چیزوں کے لیے زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

تو یہاں افطار کے لیے پاکستان میں مشہور چند مخصوص پکوان کے بارے میں جانیں جو منہ میں پانی لانے کے لیے کافی ہیں۔

گول گپے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ویسے تو ان کے بارے میں کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، بلکہ اکثر افراد کے منہ میں تو انہیں دیکھ کر ہی پانی آجاتا ہے جو ملک کے بیشتر علاقوں میں عام دستیاب ہیں، ان کو کھانے کا بہترین طریقہ تو یہی ہے کہ پورا گول گپا ایک نوالے میں ہی کھالیں، اس کا ترش پانی اور چنے یا دیگر چیزوں کا اضافہ ان کا ذائقہ دوبالا کردیتے ہیں، افطار میں بھی انہیں ٹرائی کرکے دیکھیں۔

چنا چاٹ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

بنیادی طور پر چنا چاٹ ایک سادہ سی سلاد ہے جو کاربوہائیڈریٹس اور ذائقوں سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ چنوں، ابلے ہوئے آلو، تلی ہوئی پاپڑی، دہی بڑے، سموسے، مرمرہ اور پھلیوں پر مشتمل ہوسکتی ہے جنہیں چٹنی، ساس اور دہی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے اوپر کٹی ہوئی سبزیاں جیسے ٹماٹر، پیاز اور سبز مرچ شامل کیے جاتے ہیں جبکہ اس کو دھنیا، پودینہ اور چاٹ مصالحے سے سجایا جاتا ہے، افطاری میں چاٹ پاکستانیوں کی پسندیدہ ڈش ہوتی ہے۔

اسے بنانے کی ترکیب جانیں :پکوان کہانی: چنا چاٹ

شامی کباب

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

شامی کباب پاکستان میں چائے کی ٹرالی کا شہنشاہ ہے، کوئی بھی موقع ہو یہ لذیذ سوغات ہمیشہ ہی گرما گرم لوازمہ ثابت ہوتی ہے۔ گرم مصالحے، سرخ مرچ اور سبز مرچوں کے ساتھ یہ کباب نہ صرف چائے کا مزہ دوبالا کرتے ہیں بلکہ اس موقع پر گفتگو کی چاشنی بھی بڑھ جاتی ہے اور تو اور افطار کے موقع پر بھی یہ دسترخوان کی رونق بڑھا دیتے ہیں۔

شامی کباب بنانے کا آسان طریقہ جانیں

پکوڑے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

یہ ایک ایسی دیسی ہلکی پھلی غذا ہے جو سردی ہو یا گرمی ہر گلی کے کونے میں مل جاتی ہے۔ پکوڑا ایک مقبول اسٹریٹ فوڈ ہے مگر مقامی لوگوں کے گھروں میں پکوڑے ایک عام گھریلو ساختہ پکوان بھی ہے، یہ سستا، فوری تیار ہونے والا اور لذیذ ہوتا ہے، جبکہ افطار کے وقت بھی پکوڑہ ایک لازمی چیز بن چکا ہے، جس سے خوب مزہ لیا جاتا ہے۔

پکوڑے تو آپ بھی یہ طریقہ جان کر بنا سکتے ہیں

بریانی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

چاہے آپ کھانے پینے کے شوقین ہوں یا نہ ہوں، یہ سوال ضرور پوچھتے ہوں گے کہ آخر بریانی میں ایسی کیا خاص بات ہے جو یہ سب کی ہر دل عزیز ہے۔ اس پکوان کے مختلف انداز ہیں، جیسے آلو والی سندھی بریانی، تیز مصالحے والی میمنی بریانی، بمبئی بریانی اور دیگر۔

دہی بڑے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگر یہ کہا جائے کہ دہی بڑے بے وقت بھوک کو مٹانے کے ساتھ ساتھ بازاروں میں گھومنے کے دوران کھائے جانے والا سب سے پسندیدہ پکوان ہے تو غلط نہیں ہوگا۔ اب یہ جس چیز سے بھی بنے ہوں جیسے دال یا کسی اور آٹے سے، دہی میں ان گولوں کا امتزاج ذائقہ بہترین کردیتا ہے، اکثر یہ میٹھے ہوتے ہیں جن پر چاٹ مصالحہ اور دیگر اشیاء ڈال کر کھایا جاتا ہے۔

سموسہ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

گولڈن براﺅن، کرکرا، پرتوں سے بھرپور ذائقے دار سموسہ اکثر شام کو چائے کے وقت لوگوں کو یاد آتا ہے، ملک بھر میں عام ملنے والے سموسے بے وقت بھوک کے لیے بہترین پکوان ہیں جبکہ بارش کے موسم میں بھی اس کی دید منہ میں پانی بھر دیتی ہے، یہ عام طور پر آلو یا قیمے سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں جس کے ساتھ اکثر مختلف چٹنیاں بھی ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Jamil Ahmed Apr 06, 2022 10:26pm
Unfortunately most of these food items consumed in Ramazan are unhealthy and not fit for health. These foods are ladden with fat, they are deep fried and contain a lot more carbohydrates than are required. This is the reason the prevalence of Diabetes according to international diabetes federation, is going to reach 30%, Which means that about 30 million adults will soon have Diabetes Melitus. It is no surprise that our love for tasty foods is killing us.
Hasan Rehman Apr 07, 2022 12:41am
Agreed with Jamil Ahmed. Unfortunately eating these items is the number 1 reason why a lot of us put on weight instead of losing it during Ramadan. Remember, Ramadan is about cutting down needs of our body and concentrating on our soul, do some introspection and bring about a positive change in our personalities.

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024