• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جارج اور امل کلونی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

شائع June 7, 2017
جارج کلونی اور امل کلونی — فوٹو/ فائل
جارج کلونی اور امل کلونی — فوٹو/ فائل

امریکی اداکار جارج کلونی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اداکار کے ترجمان نے بتایا کہ جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی کے ہاں جڑواں بیٹا اور بیٹی پیدا ہوئے۔

مزید پڑھیں: جارج کلونی اور اہلیہ کا پڑوسیوں کو شاندار تحفہ

خیال رہے کہ 56 سالہ جارج کلونی اور 39 سالہ امل کلونی کی شادی 2014 میں ہوئی، ان کا شمار دنیا کے مشہور اور بااثر شخصیات میں کیا جاتا ہے۔

لبنانی نژاد امل کلونی جارج کلونی کی دوسری اہلیہ ہیں، جو پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ’ان دونوں نے اپنے بیٹے کا نام الیگزینڈر کلونی جبکہ بیٹی کا نام ایلا رکھا ہے اور دونوں بچے اور والدہ خیریت سے ہیں‘۔

ساتھ ہی انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ 'جارج اس وقت بے ہوش ہیں اور چند روز میں ٹھیک ہوجائیں گے‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024