• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جے آئی ٹی سپریم کورٹ کو اپنی دوسری رپورٹ پیش کرے گی

شائع June 6, 2017

سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ پاناما پیپر کیس کے فیصلے کی روشنی میں وزیراعظم نواز شریف کےخاندان کے اثاثوں کی تفتیش کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی پندرہ روزہ کارروائی کا جائزہ لے گا۔

سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ اور مالی بدعنوانیوں کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔

جے آئی ٹی اپنی دوسری رپورٹ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ کے سامنے پیش کرے گی۔

جے آئی ٹی ممکنہ طور پر تین رکنی بنچ کو وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز سے لندن کی جائیداد کی منی ٹریل کے حوالے سے کی گئی پوچھ گچھ سے آگاہ کرے گی۔

ٹیم تفتیش کے سلسلے میں دیگر افراد کو جاری کیے گئے سمن کے حوالے سے بھی ممکنہ طور پر آگاہ کرے گی جبکہ قطر کے سابق وزیراعظم حماد بن جاسم بن جبرئیل بن ثانی کی جانب سے جے آئی ٹی کے خط کے جواب میں لکھا گیا خط بھی پیش کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024