• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

فلوریڈا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

شائع June 5, 2017
اورنج کاؤنٹی شیروف کےدفتر سے واقعے کی تصدیق کی گئی—فوٹو: اے پی
اورنج کاؤنٹی شیروف کےدفتر سے واقعے کی تصدیق کی گئی—فوٹو: اے پی

امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے اورلینڈو کے تجارتی مرکز میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

اورنج کاؤنٹی شیروف کے دفتر کی جانب سے ٹویٹر پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 'افسوس ناک واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے'، تاہم ان کی جانب سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا دہشت گردی سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

امریکی ٹی وی کو ایک خاتون نے بتایا کہ اس کی بہن اپنے دفتر میں موجود تھیں کہ انھوں نے فائرنگ کی آواز سنی اور کہا کہ 'میرے باس ہلاک ہوگئے ہیں'۔

خیال رہے کہ ایک سال قبل ہی اورلینڈو کے پلس نائٹ کلب میں فائرنگ سے49 افراد ہلاک اور 58 زخمی ہوگئے تھے جس کو امریکا کی تاریخ کا خونی ترین واقعہ قرار دیا گیا تھا۔

اولینڈو کے باشندے گزشتہ سال مشکل کا شکار رہے تھے جس کےبعد فلوریڈا کے گورنر رک اسکاؤٹ نے اپنے بیان میں عوام سےاستدعا کی تھی کہ 'میں فلوریڈا کے باسیوں سے ان خاندانوں کے لیے دعا کی درخواست کررہا ہوں جو اس ناقابل فہم واقعے میں متاثر ہوئے ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024