• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ماہرہ خان ’ووگ‘ انڈیا کے سرورق پر

شائع June 5, 2017

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے بولی وڈ سے نکل کر اب بھارت کی فیشن انڈسٹری تک پہنچ گئے ہیں۔

معروف عالمی فیشن میگزین ’ووگ‘ انڈیا کے سرفہرست پر ماہرہ خان کی تصاویر نے پاکستان سمیت بھارت کی فیشن انڈسٹری میں دھوم مچادی۔

ووگ میں نہ صرف ماہرہ خان کی تصاویر شائع ہوئیں، بلکہ انہوں نے فیشن میگزین کو اپنی خوبصورتی کے راز بھی بتائے۔

ووگ کو بتائے گئے خوبصورتی کے رازوں کے مطابق انہیں چہرے پر آئل فیشل کرنا بہت پسند ہے، اور بادام کا تیل ان کی سب سے بڑی پسند ہیں۔

ان کے سرخ لبوں کا راز میک کاسمیٹک کی ’روبی وو‘ لپ اسٹک ہے۔

وہ اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے باہر جانے سے پہلے بوبی براؤن کے پنک کورل بلش اور ڈیور کے مسکارہ کا استعمال کرتی ہیں۔

ان کا پسندیدہ ماسک شہد اور لیمن ہے، اس سے چہرہ صاف ہونے کے ساتھ ساتھ نرم اور چمکدار بھی بنتا ہے۔

ماہرہ خان کی خوبصورتی کے راز اور کیا کیا ہے، اس کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے یہ ووگ کا صفحہ پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024