• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:22pm
  • ISB: Asr 4:41pm Maghrib 6:28pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:22pm
  • ISB: Asr 4:41pm Maghrib 6:28pm

بجلی کا شارٹ فال 5250 میگاواٹ،لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

شائع June 5, 2017

ملک میں گرمی کی شدت کےساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال 5250 میگاواٹ تک پہنچ گیا جس کے بعد دیہاتوں اور شہروں میں لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا۔

باخبر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق پاکستان میں دو روز قبل ہی بجلی کی پیداوار میں پہلی مرتبہ 19000 میگاواٹ کا اضافہ ہوا تھا اور شارٹ فال گر کر 3500 تک پہنچ گیا تھا تاہم پیداوار ایک مرتبہ پھر 17250 میگاواٹ تک گر گئی جبکہ گرڈ اسٹیشنز کو 16275 میگاواٹ فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب طلب میں 22000 میگا واٹ کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں شارٹ فال 5250 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

بجلی کے شارٹ فال میں اضافے کےنتیجے میں دیہاتوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14،14 گھنٹے اور شہروں میں 10 سے 12 گھنٹے ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے بجلی کے بحران کا حل‘

دوسری جانب وزارت پانی وبجلی کے ذرائع غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دعووں کی تردید کررہے ہیں اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافے کو بھی مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق تھرمل سیکٹر سے3050 میگاواٹ، ہائیڈل سے 5200 میگاواٹ جبکہ دیگر ذرائع سےبجلی کی پیداوار نوہزار میگاواٹ حاصل کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025