چین: کیمکل پلانٹ میں دھماکا، 8 افراد ہلاک
شنگھائی: چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ میں ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے چین کے سرکاری میڈیا اور مقامی حکومت کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دھماکا رات گئے لینی جنیو پیٹروکیمکل کپمنی لمیٹڈ میں ہوا جس کے بعد پلانٹ کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔
مزید پڑھیں: چین: پاور اسٹیشن میں دھماکے سے 21 افراد ہلاک
حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے، اس سے قبل رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ ایک شخص کی لاش ملی ہے اور متعدد افراد لاپتہ ہیں۔
چینی حکومت کے مطابق دھماکے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ پلانٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین: کان میں دھماکے سے 33 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق
پلانٹ چلانے کے ذمہ دار کمپنی کے ملازم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 2015 میں چین کے پورٹ شہر تیان جن میں ہونے والے ایک دھماکے میں 170 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔