• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

مغربی پالیسیاں 'ناکام' ہوچکی ہیں: آیت اللہ خامنہ ای

شائع June 4, 2017 اپ ڈیٹ June 5, 2017
آیت اللہ خامنہ ای ایران کے انقلابی رہنما خمینی کی برسی کی تقریب میں شریک تھے—فوٹو:رائٹز
آیت اللہ خامنہ ای ایران کے انقلابی رہنما خمینی کی برسی کی تقریب میں شریک تھے—فوٹو:رائٹز
ایرانی سپریم لیڈر نے تقریب کے دوران تقریر کی جس کو ٹی وی پر نشر کیا گیا—فوٹو:رائٹرز
ایرانی سپریم لیڈر نے تقریب کے دوران تقریر کی جس کو ٹی وی پر نشر کیا گیا—فوٹو:رائٹرز

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروپ دولت اسلامیہ (داعش) کی جانب سے یورپ اور دیگر جگہوں میں حملوں سے واضح ہورہا ہے کہ مغرب کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے ٹی وی میں نشر کی گئی ایک تقریر میں کہا کہ 'آج داعش اپنے علاقے عراق اور شام سے دیگر ممالک افغانستان، پاکستان اور یہاں تک کہ فلپائن اور یورپی ممالک تک پھیل چکی ہے'۔

تہران میں ایران کے انقلابی رہنما آیت اللہ روح اللہ خمینی کی برسی کی ایک تقریب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 'یہ ایک آگ ہے جس کو مغربی طاقتوں نے خود دہکایا اور اب خود ان پر لگی ہوئی ہے'۔

ایرانی سپریم لیڈر نے ملک میں حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں حسن روحانی کی حمایت کرنے والے انقلابیوں کو اپنی تقریر میں ہدف بنایا۔

حسن روحانی نے اپنے حریف کنزرویٹو کو 'انتہاپسند' قرار دیتے ہوئے مغرب کے ساتھ مزید مذاکرات کا وعدہ کیا تھا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ 'انقلابی رویے کو انتہاپسندی سے تشبیع نہ دیں، انقلابی بننا آج ملک کی ضرورت ہے'۔

انھوں نے کہا کہ 'انقلابیت کا مطلب ہے کہ امریکا کی بالادستی میں نہ آئیں اور ایک مرتبہ ان کے چنگل سےنکلنے کے بعد اس کے تکبر کا دوبارہ شکار نہ ہوں'۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خطے کے حریف سعودی عرب نے دیگر ممالک سے بھاری معاہدے کیے ہیں اور امریکی صدر کے گزشتہ ماہ کے ریاض کے دورے میں بلین ڈالرز کی خریداری پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ 'امریکی صدر کے ساتھ معاہدوں کے لیے سعودی حکومت نے اپنے آدھے سے زیادہ مالی وسائل امریکی مرضی کے مطابق ان کے مقاصد پر خرچ کردیا'۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024