• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی خاتون سمیت دو افراد قتل

شائع June 4, 2017 اپ ڈیٹ April 9, 2018

کوئٹہ کے علاقے سپینی روڑ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےہزارہ برادری سے تعلق رکھنےوالی ایک خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے مرد اور خاتون موٹرسائیکل پرہزارہ ٹاؤن سے مری آباد جارہے تھے کہ سپینی روڑ پر حملہ آور نے فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 'یہ ٹارگٹ کلنگ کا ہی ایک واقعہ ہے'۔

دونوں افراد نے گولیاں لگنے کے باعث موقع پر ہی دوم توڑ دیا تھا بعد ازاں پولیس نے لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور واقعے کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

قانون نافذ کرنے والی اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ تاحال کسی کی جانب سے واقعےکی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ سپینی روڑ کو کوئٹہ کا حساس ترین علاقہ تصور کیا جاتا ہے جہاں ماضی میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنےوالے افراد کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024