• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اسرائیلی اداکارہ نے بھارت میں پریانکا چوپڑا کو شکست دیدی

شائع June 4, 2017
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اسرائیلی فوج کی سابق اہلکار اور اداکارہ ونڈر وومین کی ہیروئن گال گدوت نے فلم کی کمائی میں شکست دے دی ۔

پریانکا چوپڑا کی ہولی وڈ ڈیبیو بے واچ اور گال گدوت کی ونڈر وومین کو طویل انتظار کے بعد بالآخر 2 جون کو بھارت میں ریلیز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کا اسرائیلی فوج کی سابق اہلکار سے مقابلہ

بے واچ میں پریانکا چوپڑا جب کہ ونڈر وومین میں گال گدوت نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، جس وجہ سے فلموں کی نمائش سے پہلے ہی ان دونوں فلموں میں کانٹے کے مقابلے کا خیال ظاہر کیا جا رہا تھا۔

پریانکا چوپڑا بے واچ کے ایک منظر میں فوٹو: فیس بک
پریانکا چوپڑا بے واچ کے ایک منظر میں فوٹو: فیس بک

فلموں کی ریلیز سے قبل بولی وڈ باکس آفس کی رپورٹس میں اس بات کا خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ بھارت میں پریانکا چوپڑا کی فلم اسرائیلی اداکارہ کی فلم کے مقابلے زیادہ کمائی کرے گی۔

مزید پڑھیں:'بے واچ' ٹریلر میں پریانکا کی صرف ایک جھلک

تاہم تمام اندازے غلط ثابت ہوئے،اور دیگر ممالک کی طرح خود بھارت میں بھی اسرائیلی اداکارہ گال گدوت کی فلم ونڈر وومین پریانکا چوپڑا کی فلم سے آگے نکل گئی۔

ریلیز کے پہلے 2 دن کے دوران پریانکا چوپڑا کی فلم بے واچ محض ایک کروڑ 60 لاکھ جب کہ گال گدوت کی فلم ونڈر وومین 2 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔

پریانکا چوپڑا کی فلم کو بھارت کی 700 اسکرینوں، جب کہ گال گدوت کی فلم کو اس سے کم سینما گھروں میں پیش کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق بے واچ ابتدائی 2 دنوں میں حالیہ سالوں میں بھارت میں پیش کی جانے والی ہولی وڈ کی تمام فلموں سے کم کمائی کرسکی۔

جب کہ گال گدوت کی فلم ونڈر وومین گزشتہ 30 سال کے دوران ہولی وڈ فلموں کی بہترین کمائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024