• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

لندن: دہشتگردوں نے راہگیروں پر گاڑی چڑھادی، 7 افراد ہلاک

شائع June 4, 2017

لندن: عسکریت پسندوں نے لندن بریج پر پیدل چلنے ولے مسافروں پر تیز رفتار وین چڑھادی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق واقع کے فورا بعد مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر 3 حملہ آوروں کو برو مارکیٹ کے علاقے میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

برطانیہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے اعلیٰ افسر مارک رولے نے بتایا کہ واقعے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے 3 حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد نے جیکٹس پہن رکھیں تھی جو ایک طرح سے خودکش جیکٹ دکھائی دے رہی تھیں، بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ جیکٹس محض ایک دھوکا تھی۔

مارک رولے نے یہ بھی بتایا کہ خبر ملتے ہی ان مشتبہ افراد کو آٹھ منٹ کے اندر آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا جبکہ اس حملے کے گھنٹوں بعد تک علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لیے رکھا اور پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس کی جانب سے علاقے کا گشت کیا جاتا رہا۔

بعد ازاں برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی نے ان ممکنہ 2 حملہ آوروں کی تصاویر جاری کیں جن میں سے ایک فرد نے اپنے جسم سے کنستر باندھا ہوا تھا۔

لندن ایمبولینس سروس کے مطابق تقریبا 30 سے زائد افراد کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا گیا جبکہ مریضوں اور اسٹاف کو محفوظ رکھنے کے لیے شہر کے اہم ہسپتالوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے یہ حملہ اس وقت سامنے آیا جب برطانیہ میں 8 جون کو انتخابات انعقاد ہونے جارہا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع برٹش ایرینا میں تقریبا دو ہفتے قبل خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں 22 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

دھماکا برٹش ایرینا میں جاری امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے کے کنسرٹ کے خاتمے کے کچھ ہی دیر بعد ہوا تھا۔


کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024