• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شانگلہ: بہو کے 'ریپ' پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

شائع June 3, 2017

شانگلہ: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے الپوری میں ایک خاتون نے اپنی بہو سے مبینہ ریپ کرنے پر اپنے ہی شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

الپوری کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) امجد علی خان نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص کو جمعرات (یکم مئی) کو گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس نے مقتول کی بیوی، بیٹے اور بہو کو گرفتار کیا اور دوران تفتیش مقتول کی اہلیہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انھوں نے اپنی بہو کو متعدد مرتبہ مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے پر اپنے شوہر کو قتل کیا۔

مزید پڑھیں: 'غیرت کے نام پر قتل غیر اسلامی اور گناہ کبیرہ '

ڈی ایس پی کے مطابق مقتول کی اہلیہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے کی شادی تقریباً 9 ماہ قبل ہوئی، جس کے فوری بعد ہی ان کے شوہر نے اپنی بہو کو تنگ کرنا شروع کردیا تھا۔

خاتون نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ 'ان کے شوہر نے اپنی بہو کو کئی مرتبہ ریپ کا نشانہ بنایا جبکہ ماہ رمضان میں بھی اپنی حرکتوں سے باز نہ رہا'۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: 4 بچوں کی ماں کا شوہر کے ہاتھوں قتل

خاتون نے بتایا کہ 'انہوں نے بہو کو مسلسل ریپ کا نشانہ بنانے کی پاداش میں اپنے شوہر کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا'۔

انھوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے رات کو اپنی بہو کی مدد سے اپنے شوہر کو اُس وقت کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے ہلاک کیا، جب وہ سو رہا تھا۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راحت اللہ خان کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ ان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔


کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024