• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 افراد زخمی

شائع June 2, 2017

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

بیان میں کہا گیا کہ جمعہ کی شام کو بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے: سیکریٹری خارجہ

مقامی حکام کے مطابق ہلاکتیں ضلع پونچھ کے سیکٹر بٹل کے مختلف دیہاتوں میں ہوئیں۔

مقامی پولیس عہدیدار محمد عثمان نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا آغاز صبح 7 بجے ہوا اور اس میں مقامی آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

26 مئی کو بھی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر کے سرحدی گاؤں میں ایک پاکستانی خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024