• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوہستان میں زمین کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4افراد قتل

شائع June 2, 2017

کوہستان کے علاقے کولی پالاس میں زمین کے تنازع پر تین بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا گیا۔

بٹیرا پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نذیراحمد کے مطابق کوہستان کے ضلع کولی پالاس میں دو قبیلوں چولاس خیل اور آزاد خیل کے درمیان زمین کے ایک تنازع پر خونریز واقعہ پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد خیل قبیلے کے ایک شخص نے مخالف چولاس خیل قبیلے پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے باآسانی راہ فرار اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں:کوہستان میں لڑکا لڑکی کا قتل، 4 افراد گرفتار

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت مشال خان اور اس کے دو بھائی اور ایک بھتیجے کے طور پر ہوئی جبکہ ایک اور بھائی چھالو شدید زخمی ہوگیا جس کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تاحال شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024