• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

’ماؤنٹ ایورسٹ‘ سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیما کی وطن واپسی

شائع June 2, 2017
— فوٹو: بشکریہ بی بی سی اردو
— فوٹو: بشکریہ بی بی سی اردو

حال ہی میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ’ماؤنٹ ایورسٹ‘ سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیما لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عبد الجبار بھٹی کھٹمنڈو سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

عبد الجبار بھٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے چوتھے کوہ پیما ہیں جنھیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔

اس سے قبل ایک خاتون سمیت تین پاکستانیوں کو دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔

بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر عبد الجبار بھٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’عوام کی دعاؤں کی وجہ سے کامیابی ممکن ہوئی، اگرچہ حکومتی سرپرستی حاصل نہیں مگر اپنے بل بوتے پر پاکستان کا نام روشن کیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ناموافق موسم اور حالات میں 8 ہزار 848 میٹر کی بلندی پر رات گزارنا جان جوکھوں کا کام تھا، یہ عالمی ریکارڈ بھی ہے یہی وجہ تھی کہ مجھے واپسی پر ایک ہفتہ کھٹمنڈو ہسپتال میں گزارنا پڑا، مگر میں خوش ہوں کہ میں نے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کیا۔‘

لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عبد الجبار بھٹی نے مزید کہا کہ ’زندہ پاکستان واپس آنے پر بہت خوشی ہوئی ہے، جبکہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر ان لوگوں نے میری مدد کی جن کا میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل 2002 میں ناظر صابر، 2011 میں حسن سدپارہ اور 2013 میں خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024