• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیس بک کمنٹ 'لائیک' کرنے پر عدالت کا تاریخی فیصلہ

شائع May 31, 2017

جینیوا: سوئٹزرلینڈ کی ایک عدالت نے اپنی نوعیت کا انوکھا اور تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے ایک نفرت انگیز فیس بک کمنٹ 'لائیک' کرنے پر شہری پر جرمانہ عائد کردیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زیورخ کی ضلعی عدالت نے یہ فیصلہ 45 سالہ شخص کے خلاف سنایا جو جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن کے بارے میں فیس بک پر کیے گئے ایک ہتک آمیز کمنٹ کو لائیک کرنے کا مرتکب ہوا تھا۔

عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے کے مطابق 45 سالہ شخص نے جانوروں کے تحفظ کے لیے قائم ایک تنظیم اور اس کے سربراہ ارون کیسلر پر نسل پرست اور یہود مخالف ہونے کا الزام عائد کیا تھا اور ایک تیسرے شخص کی جانب سے کیسلر پر لگائے گئے الزامات کے کمنٹ کو فیس بک پر لائیک بھی کیا تھا۔

سوئٹزرلینڈ کے مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص نے یہ کمنٹ 2015 میں فیس بک گروپ پر جاری ایک گرما گرم مباحثے کے دوران کیے تھے۔

جرمانے کا سامنا کرنے والے شخص کے وکیل عمر عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ جانوروں کے حقوق کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے سربراہ کیسلر اپنے خلاف نفرت انگیز کمنٹ کرنے والے درجنوں افراد کو عدالت کے کٹہرے تک لے کر آئے۔

ان درجنوں میں سے کئی ایسے افراد جنہوں نے کیسلر کے بارے میں خود کمنٹ کیے تھے، سزا پاچکے ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ایسے شخص کو سزا سنائی گئی جس نے صرف اس کمنٹ کو 'لائیک' کیا تھا۔

عدالت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کمنٹ کس صارف نے کیا تاہم مذکورہ شخص نے اس کمنٹ کو لائیک کرکے اس کے خیالات کی تائید کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024