• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نئی ون ڈے رینکنگ جاری، ربادا عالمی نمبر ایک باؤلر

شائع May 30, 2017 اپ ڈیٹ May 31, 2017
انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کگیسو ربادا چار وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑے تھے— فوٹو: اے ایف پی
انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کگیسو ربادا چار وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑے تھے— فوٹو: اے ایف پی

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہیں اور انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نوجوان فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا پہلی مرتبہ عالمی نمبر ایک باؤلر بن گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے اور نئی رینکنگ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی گزشتہ دو سال کے دوران ناقص کارکردگی کی بھرپور منظر کشی کرتی ہے۔

نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی ٹیم بدستور آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ انفرادی رینکنگ میں بھی 20بہترین بلے بازوں میں صرف دو پاکستانی بیٹسمین ہی جبکہ بناسکے ہیں۔

نوجوان بیٹسمین بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں اور محمد حفیظ 20ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ باؤلنگ رینکنگ میں کوئی پاکستانی باؤلر ٹاپ ٹوئنٹی میں بھی شامل نہیں۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز خصوصاً آخری ون ڈے میچ میں عمدہ باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا چار درجے ترقی کرتے ہوئے پہلی مرتبہ عالمی نمبر ایک باؤلر بن گئے ہیں۔

انہوں نے دو اجافی پوائنٹس کے ساتھ عمران طاہر سے عالمی نمبر ایک کی پوزیشن چھینتے ہوئے انہیں دوسرے نمبر پر تنزلی پر مجبور کردیا۔

عالمی نمبر ایک جنوبی افریقی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کیلئے فیورٹ قرار دی جا رہی ہے جہاں اے بی ڈی ویلیئرز عالمی نمبر ایک بلے باز ہیں جبکہ ان کے علاوہ کوئنٹن ڈی کوک، فاف ڈیو پلیسی اور ہاشم آملا بھی دس بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے پاس اپنی رینکنگ بہتر بننے کا نادر موقع ہے اور اگر یہ ٹیمیں بڑی ٹیموں کو شکست دینے میں کامیاب ہوتی ہیں تو اپنے پوائنٹس میں نمایاں بہتری لا سکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024