• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

شائع May 30, 2017

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی اہم وکٹ گرا دی، سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان پی ٹی آئی سیالکوٹ کے ڈار برادران کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں، جہاں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین سے ملاقات میں انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

جس کے بعد فردوس عاشق اعوان جہانگیر ترین کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کیلئے نتھیا گلی پہنچیں۔

مزید پڑھیں: فردوس عاشق اعوان، اعظم خان ہوتی کیخلاف تحقیقات کی منظوری

سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اور عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی باصلاحیت قیادت پر بھرپور اعتماد ہے اور تحریک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہوں، عمران خان قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں، بطور کارکن تحریک انصاف کا پرچم تھاموں گی اور نئے پاکستان کی تعمیر کی تحریک میں اپنا حصہ ڈالوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عوام کی آواز بن کر کرپٹ مافیا کا صفایا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار

عمران خان نے ڈاکٹر فردوس کے تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی بقاء و سلامتی کیلئے ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر فیصلے کرنے ہوں گے، ڈاکٹر فردوس کی شمولیت سے پنجاب میں تحریک انصاف مضبوط ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ظالم اور جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کے ساتھ کھڑے ہونے والے تحسین اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024