• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’ٹھگس آف ہندوستان‘ کو ریلیز تاریخ مل گئی

شائع May 30, 2017 اپ ڈیٹ June 1, 2017
عامر کی فلم کا پہلا پوسٹر— فوٹو/ پبلسٹی
عامر کی فلم کا پہلا پوسٹر— فوٹو/ پبلسٹی

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی ریلیز تاریخ کا اعلان اس کی شوٹنگ کے آغاز سے قبل کردیا گیا۔

ہندوستانی تجزیہ کار ترن آدرش کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق فلم اگلے سال دیوالی کے موقع پرسینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں مداح پہلی مرتبہ بولی وڈ کے دو بڑے سُپر اسٹارز عامر خان اور امیتابھ بچن ایک ساتھ کام کرتے دیکھ سکیں گے۔

اس فلم میں عامر اور امیتابھ کے علاوہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کی ہدایات وجے کرشنا اچاریا دے رہے ہیں جبکہ اس کی پروڈکشن یش راج فلمز کے بینر تلے ہوگی۔

مزید پڑھیں: عامر خان کی نئی فلم ہولی وڈ کی نقل؟

واضح رہے کہ ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی عامر خان کی اس نئی فلم کے بارے میں لوگوں کا یہ بھی خیال تھا کہ اس کی کہانی مقبول ہولی وڈ فلم سیریز ’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘ سے متاثر ہے۔

تاہم عامر خان نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'یہ فلم کسی بھی دوسری فلم سے متاثر نہیں، یہ ایک ایکشن ایڈونچر فلم ہے مگر اس کی کہانی کسی اور سے نہیں ملتی'۔

ان کا کہنا تھا 'یہاں وہاں سیکڑوں ایکشن ایڈونچر فلمیں ہیں، جیسے پائریٹس آف کیریبیئن، انڈیانا جونز اور دیگر، یہ سب ایکشن ایڈونچر فلمیں ہیں، تو ہماری فلم بھی اسی کیٹیگری کی ہے، مگر اس کی کہانی مختلف ہے، یہاں تک کہ میرا کردار بھی کسی اور کردار سے ملتا جلتا نہیں'۔

خیال رہے کہ عامر خان کی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’دنگل‘ نے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا تھا، یہ فلم اب بھی چین کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔

مداحوں کو عامر خان کی اگلی فلم سے بھی شاندار کامیابی کی امیدیں وابستہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024