• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پارٹی فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش نہ کرسکی

شائع May 30, 2017

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک بار پھر الیکشن کمیشن میں بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش نہ کرسکی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار اور حکم نامے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ لینے کے معاملے پر یہ درخواست پارٹی کے باغی اور بانی رکن اکبر ایس بابر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

سماعت کے دوران بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کرنے کے بجائے پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کا حکم نامہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی سے بیرونی فنڈنگ کی تفصیلات طلب

چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کیوں جمع نہیں کرائی گئیں، کیا ہائی کورٹ نے کوئی حکم امتناع جاری کیا ہے؟

جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے بتایا کہ ہائی کورٹ اس پٹیشن پر کل بروز بدھ (30 مئی کو) سماعت کرے گی۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے معاملے کی سماعت اگلے ہفتے تک موخرکرنے کی استدعا کی،جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ جب کوئی حکم امتناعی نہیں ہے تو سماعت کس طرح ملتوی کردیں، انھوں نے پی ٹی آئی وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:غیرملکی فنڈنگ: پی ٹی آئی نے پھر الیکشن کمیشن سےمہلت طلب کرلی

وکيل پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ سپريم کورٹ اس نوعيت کی درخواست روزانہ کی بنياد پر سن رہی ہے، وکیل انور منصور کل بھی سپریم کورٹ میں مصروف ہوں گے، لہذا سماعت ايک ہفتے کے لیے ملتوی کی جائے، تاہم الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت کل (30 مئی) تک کے لیے ملتوی کردی۔

سماعت کے بعد ميڈيا سے گفتگو ميں اکبر ایس بابر نے کہا کہ وہ تمام ثبوت جو ہم نے جمع کرائے ہیں، ان میں تحریک انصاف کی کرپشن صاف واضح ہے، تحریک انصاف احتساب سے چھپ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: غیر ملکی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کا دائرہ کار چیلنج

انھوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، 'خان صاحب آپ قربانی دینے نہیں جا رہے آپ سے قربانی لی جائے گی'۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے ميڈيا سے گفتگو ميں عمران خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت ميں آئندہ سماعت پر عمران خان کی گرفتاری کے لیے رينجرز کے اختيارات استعمال کرنے کی درخواست دائر کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024