• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جب فرح خان اور کرن جوہر نے شاہ رخ کو ’شرمندہ‘ کیا

شائع May 30, 2017

بولی وڈ ہدایت کار اور کوریوگرافر فرح خان، ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر اور اداکار شاہ رخ خان کی گہری دوستی پوری بولی وڈ انڈسٹری میں مشہور ہے۔

یہ تینوں 90 کی دہائی میں قریبی دوست بنے اور اب تک ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔

فرح خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کرن جوہر اور شاہ رخ خان کے ہمراہ موجود ہیں۔

اس تصویر میں فرح خان اور کرن جوہر تو کافی خوش نظر آرہے ہیں تاہم شاہ رخ خان کسی بات پر شرمندہ یا پریشان لگ رہے ہیں۔

فرح خان نے اس تصویر کے ساتھ تحریر کیا، ’شاہ رخ خان میری کرن جوہر کے ساتھ حرکتیں دیکھ کر شرمندہ ہورہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: 'کچھ کچھ ہوتا ہے کی کہانی فضول تھی'

یہ تصویر کرن جوہر کی کامیاب فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تھی۔

خیال رہے کہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ 1998 میں ریلیز ہوئی تھی، یہ فلم کرن جوہر کی ہدایات میں بننے والی پہلی فلم تھی جس میں فرح خان نے بھی کام کیا تھا۔

اس فلم میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیے جبکہ سلمان خان معاون کردار میں سامنے آئے۔

اس فلم کو بےشمار ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں نیشنل ایوارڈ، فل فیئر ایوارڈ اور اسٹار اسکرین ایوارڈز وغیرہ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024