• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

کلبھوشن سے ‘اہم معلومات’حاصل ہورہی ہیں،ترجمان دفترخارجہ

شائع May 29, 2017

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کا کہنا ہے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے حوالے سے اہم انٹیلی جنس معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے 18 مئی کو پاکستانی اور بھارتی وکلا کے موقف سننے کے بعد کلبھوشن یادیوکی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا تھا۔

پاکستان کے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے ڈان نیوز کے پروگرام میں زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس کلبھوشن کو جاسوس ثابت کرنے کے لیے اہم ثبوت موجود ہیں اور یادیو کے حوالے سے ایسی معلومات ہیں جس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث جاری نہیں کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جب آئی سی جے میں مقدمے کی کارروائی دوبارہ شروع ہوگی تو ثبوت کو صرف عدالت کے سامنے رکھا جائے گا’۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی جے کی جانب سے 18 مئی کو جاری ہونے والے حکم نامے سے پاکستان کی شکست یا بھارت کی کامیابی نہیں ہوئی اور جب مقدمہ دوبارہ شروع ہوگا تو ‘پاکستان کے پاس جیتنے کے لیے بہتر مواقع ہوں گے’۔

اشتر اوصاف نے آئی سی جے میں پاکستانی قانونی پینل کی تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قانونی ٹیم کو تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے تاہم اس میں ‘اضافہ’ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے واضح کیا تھا کہ کلبھوشن یادیو نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 3 اور پاکستان آرمی ایکٹ کے سیکشن 59 کے تحت مجسٹریٹ اور عدالت کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ انھیں بھارت کی جاسوس ایجنسی را نے ذمہ داری دی تھی کہ پاکستان کے اندر عدم استحکام پیدا کرتے ہوئے بلوچستان اور کراچی میں سیکیورٹی کی صورت حال کو خراب کیا جائے۔

بھارت نے آئی سی جے میں پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ پاکستانی حکام کلبھوشن تک سفارتی رسائی نہیں دے رہے ہیں جبکہ پاکستان کا اصرار تھا کہ یہ سفارتی رسائی کا اہل نہیں اور آئی سی جے کے پاس اس کیس کو سننے کا اختیار نہیں ہے۔

پاکستان کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے کہا تھا کہ عدالت مقدمے کو سن سکتی ہے کیونکہ اس کا تعلق اس سے براہ راست ہے۔

عدالت نے کہا تھا کہ ‘پاکستان اس مقدمے کا حتمی فیصلہ آنے تک کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے’۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024