• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

پاکستان میں پہلی بار سفید شیروں کا جوڑا لانے کی تیاری

شائع May 29, 2017
سفید شیر اپنی رنگت کی وجہ سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچتے ہیں—فوٹو: ڈان نیوز
سفید شیر اپنی رنگت کی وجہ سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچتے ہیں—فوٹو: ڈان نیوز

لاہور میں چڑیا گھر کی انتظامیہ نے پہلی بار سفید شیروں کا جوڑا خریدنے کا فیصلہ کرلیا جو اب تک ملک کے کسی چڑیا گھر میں موجود نہیں۔

چڑیاگھر کے ڈائریکٹر حسن علی نے ڈان سے گفتگو میں بتایا کہ 'سفید شیر اپنی رنگت کی وجہ سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچتے ہیں اور چڑیا گھر میں سفید شیر متعارف کرانے کا مقصد ہی لوگوں کو متوجہ کرنا ہے'۔

لاہور چڑیا گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر جنجوعہ کے مطابق سفید شیروں کے ساتھ ساتھ، انتظامیہ سفید ٹائیگر کا ایک جوڑا بھی خریدنے والی ہے اور پنجاب کے محکمہ جنگلی حیات کے ڈائریکٹر جنرل سے منظوری کے بعد جانوروں کی خریداری کی ہدایات جاری کردی جائیں گی۔

حکام کے مطابق 'سوزی' کی ہلاکت کے بعد کئی لوگ چڑیا گھر میں ہاتھی کی کمی بھی محسوس کررہے ہیں لہذا اس حوالے سے بھی سمری سیکریٹری محکمہ جنگلی حیات کو روانہ کی جاچکی ہے۔

حسن علی کے مطابق آنے والے نئے ہاتھی کی بہتر دیکھ بھال کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں، چڑیا گھر دو مادہ ہاتھی متعارف کرانے کا ارادہ بھی رکھتا ہے تاہم ابتدا میں بجٹ میں کمی کی وجہ سے ایک ہی ہاتھی لایا جائے گا۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا ماضی کی طرح نئے ہاتھی کو بھی زنجیر سے جکڑ کر رکھا جائے گا، حسن علی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی فورمز کے اعتراضات کے بعد ہاتھی کو زنجیر سے جکڑ کر رکھنے کا سلسلہ 5 سال پہلے ہی ترک کیا جاچکا تھا۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر نے کہا کہ 'ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ سدھایا ہوا ہاتھی خریدیں جسے زنجیر سے باندھ کر نہ رکھنا پڑے'۔

یہ خبر 29 مئی 2017 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024